اکیڈمی کرکٹرز کے خلاف تحقیقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اکیڈمی کرکٹ ٹیم کے منیجر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ نیروبی میں مبینہ طور پر ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب دو کرکٹرز کے خلاف تحققیات ہو رہی ہیں اور ان کے مکمل ہونے پر ہی کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے۔ ہارون رشید نے یہ بھی کہا کہ دونوں کرکٹرز نے نائٹ کلب میں موجودگی اور گڑبڑ کے کسی بھی واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اکیڈمی کرکٹ ٹیم اپنے افریقی دورے کے آخری مرحلے میں کینیا میں ہے۔ ٹیم کے ساتھ موجود پاکستانی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ ٹیم کے دو کرکٹرز احمد شہزاد اور دورے کے سب سے کامیاب بولر انور علی کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات گئے تک ٹیم ہوٹل سے غائب تھے اور پتہ چلا کہ وہ کسی ڈسکو میں گئے تھے جہاں انہوں نے گڑبڑ کی۔ ہارون رشید نے نیروبی سے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ دونوں کرکٹرز نے ایسے کسی بھی واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور دونوں کرکٹرز کے ساتھ موجود مقامی افراد سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ اصل صورتحال پتہ چل سکے۔ ہارون رشید نے اپنے سے منسوب اس اخباری بیان کو بھی غلط قرار دیا کہ دونوں کرکٹرز سحری کے وقت ٹیم کے یکجا ہونے کے وقت بھی غائب تھے۔ انہوں نے کہا کہ سحری میں صرف وہی کرکٹرز آئے تھے جو میچ نہیں کھیل رہے تھے کیونکہ میچ کھیلنے والے کرکٹرز روزے نہیں رکھ رہے ہیں۔ پاکستان اکیڈمی کرکٹ ٹیم کی افریقی دورے میں کارکردگی انتہائی عمدہ رہی ہے۔ زمبابوے میں اس نے تمام پانچ میچز جیتے ہیں جبکہ کینیا میں بھی ٹیم دونوں چار روزہ میچ جیت چکی ہے۔ اس دورے میں فواد عالم ایک ٹرپل سنچری کی مدد سے تقریباً آٹھ سو سے زائد رنز بناکر قابل ذکر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں نائٹ کلب یا ریسٹورنٹ؟25 January, 2005 | کھیل شعیب اختر کے خلاف سزا معطل21 August, 2007 | کھیل ’شعیب اختر کے خلاف نہیں ہوں‘15 May, 2005 | کھیل ثقلین کا بیان، جمالی کا رد عمل26 September, 2006 | کھیل شعیب کی ٹیم میں شمولیت مشکوک15 February, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||