کپتانی مگر اختیار کے ساتھ: یونس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ خود کو بااختیار کپتان کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں ان پر کپتان بننے کے لئے دباؤ تھا اور انہوں نے چیلنج سمجھ کر یہ ذمہ داری قبول کی ہے۔ یونس خان نے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ جب شکست اور جیت کا ذمہ دار کپتان کو ٹھہرایا جاتا ہے تو پھر اسے مکمل اختیار کیوں نہ دیا جائے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر سب سے زیادہ تنقید کپتان شعیب ملک پر ہوئی اور ان کی کپتانی بھی چھن گئی ۔ تمام لوگ عمران خان کی مثال دیتے ہیں جو بااختیار کپتان تھے۔ بااختیار ہونے کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ آپ کو مرضی کے کھلاڑی ملیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان وہ بھی چاہیں گے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں قیادت کی ذمہ داری سونپی ہے تو اختیارات بھی ملنے چاہئیں۔ اگر ایسا ہوا تو نتیجہ آپ کے سامنے ہوگا۔ یونس خان نے کہا کہ تمام لوگوں کی یہ خواہش تھی کہ وہ کپتانی قبول کریں لہذا انہوں نے بہتر یہی سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں وہ بڑی اننگز نہ کھیل سکے لیکن پچھلے کئی برسوں سے وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ کپتان کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو متحد کرکے اچھے نتائج دینا ان کی اولین ترجیح ہے۔انہیں یقین ہے کہ کھلاڑی ان کی قیادت میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرینگے کیونکہ وہ سب پاکستان کے لئے کھیلتے ہیں کسی فرد واحد کے لئے نہیں۔ یونس خان نے کہا کہ انہیں یہ سن کر حیرت ہوتی ہے کہ انہیں جذباتی اور گرم مزاج کا حامل شخص کہا جاتا ہے حالانکہ پورے کریئر میں وہ کبھی میدان میں کسی سے نہیں الجھے ہیں بلکہ ہر ایک کے ساتھ ان کا رویہ دوستانہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو اپنی عزت پیاری ہوتی ہے اگر پاکستان کے کپتان کو بلاکر آفس کے باہر دیر تک کھڑا رکھا جائےتو اس کا جذباتی ہوجانا فطری امر ہے۔ | اسی بارے میں یونس خان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان27 January, 2009 | کھیل ہمارے لیے ایک برا دن تھا: شعیب25 January, 2009 | کھیل لاہور:پاکستان کی بدترین شکست24 January, 2009 | کھیل شعیب اختر سے کپتان خوش نہیں22 January, 2009 | کھیل پاکستان کی ہار، سیریز برابر21 January, 2009 | کھیل کپتان، کوچ اور سیلکٹر کی طلبی21 January, 2009 | کھیل جیت کا سہرا بولرز کے سر20 January, 2009 | کھیل آصف کو دلی ہوائی اڈے پر روک لیاگیا 18 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||