BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 January, 2009, 11:12 GMT 16:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا
جنوبی افریقہ کے بیٹسمین پرتھ ٹسیٹ میں چار سو چودہ رنز کاہدف حاصل کر چکے ہیں
سڈنی میں کھیلنے جانے والے آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ایک سو تین رنز سے ہرا دیا۔

آسٹریلیا نےجنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کےلیے376 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم دو سو بہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ہاشم آملہ نے انسٹھ اور ڈویلیئر نے چھپن رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بیٹسمین بھی آسٹریلوی بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکا۔

آسٹریلیا کی طرف سے پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے پیٹر سِڈل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بولنگر، جانسن اور میکڈونلڈ نے دو دو وکٹیں لیں۔

پیٹر سڈل کو مین آف دی میچ اور گریم سمتھ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ جنوبی افریقہ پہلے ہی سیریز جیت چکا ہے۔

اس سے پہلے جب کھیل شروع ہوا تو جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر باسٹھ رنز سکور کیے تھے۔

گریم سمتھ پہلی اننگز میں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہو کر ریٹائر ہو گئے تھے لیکن اس کے باوجود وہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے گراؤنڈ میں آئے۔ تاہم وہ صرف تین رنز بنا کر جانسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

آسٹریلیا کی بولنگ جو گلین میگرا اور شین وارن کی ریٹائرمنٹ کے بعد کمزور ہو چکی تھی، اب بریٹ لی کی خدمات سے بھی محروم ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا کی بولنگ نوجوان بولر میچل جانسن، پیٹر سڈل اور بولنگر پر مشتمل ہے۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں دو سو ستاون رنز چار رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی اور پہلی اننگز کی لیڈ کے ہمراہ جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 376 رنز کا ہدف دیا۔

پرتھ ٹیسٹ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے چار سو چودہ رنز کا ہدف حاصل کر لیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد