میلبورن ٹیسٹ، پونٹنگ کی سنچری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
میلبورن میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا نے چھ وکٹ کے نقصان پر دو سو اسّی رن بنا لیے ہیں۔ جب کھیل ختم ہوا تو مائیکل کلارک چھتیس جبکہ بریٹ لی صفر پر ناٹ آؤٹ تھے۔ آسٹریلوی اننگز کی خاص بات کپتان رکی پونٹنگ کی عمدہ بلے بازی تھی۔ پونٹنگ نے ایک سو ایک رنز کی اننگز کھیلی جس میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تاہم اسے ابتداء میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب اکیس کے مجموعی سکور پر میتھیو ہیڈن نتنی کی گیند پر کیچ ہوگئے۔ انہوں نے آٹھ رن بنائے۔ ابتدائی نقصان کے بعد کپتان پونٹنگ اور اوپنر سائمن کیٹچ نے پراعتماد انداز سے بلے بازی کی اور ٹیم کے سکور کو ایک سو اٹھائیس تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر کیٹچ نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد ڈیل سٹین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ آسٹریلیا کی تیسری وکٹ ایک سو تینتالیس کے سکور پرگری جب مائیک ہسی سولہ منٹ تک کریز پر رہنے کے بعد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کپتان رکی پونٹنگ آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے جنہیں ہیرس کی گیند پر آملہ نے کیچ کیا۔ ہیڈن اور سائمنڈز بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور بالترتیب ستائیس اور چالیس رن بنا سکے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین اور مکھایا نتنی نے دو، دو جبکہ مورکل اور ہیرس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پرتھ میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ | اسی بارے میں پرتھ: جنوبی افریقہ کی تاریخی فتح21 December, 2008 | کھیل پرتھ ٹیسٹ:جنوبی افریقہ کا ہدف 414 20 December, 2008 | کھیل انڈیا نے پرتھ کا میدان مار لیا19 January, 2008 | کھیل آسٹریلیائی دورہ، سیکیورٹی خدشات15 September, 2008 | کھیل روڈلف نے پرتھ ٹیسٹ بچا لیا20 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||