پرتھ: جنوبی افریقہ کی تاریخی فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ نے پرتھ میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں دوسری اننگز کا دوسرا بڑا سکور بنا کر آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے 414 رن درکار تھے جو اس نے ٹیسٹ میچ کے آخری دن چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیے۔ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جیتنے کے لیے سب سے بڑے سکور کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کا ہے جنہوں نے سن دو ہزار تین میں اینٹگوا میں سات وکٹوں کے نقصان پر 418 رن بنائے تھے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پہلی اننگز میں 375 رن بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 281 رن پر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 319 رن بنا کر جنوبی افریقہ کو 414 رن کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز کی خاص بات کپتان گریم سمتھ اور ڈی ولیرز کی سنچریاں تھی۔ سمتھ نے ایک سو سینتالیس گیندوں پر تیرہ چوکوں کی مدد سے ایک سو آٹھ رن بنائے۔ ڈی ولیرز ایک سو چھ رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہمیش آملہ اور نئے کھلاڑی ڈمنی نے نصف سنچریاں بنائیں۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں 375 رن بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 281 رن بنائے۔ اس کے بعد دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے 319 رن بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 414 رن کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا کے بالر جانسن نے میچ میں کل گیارہ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں اکسٹھ رن دے کر آٹھ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ جنوبی افریقہ کا اس سے پہلے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ سکور پانچ وکٹوں پر 340 رن تھا جو انہوں نے ڈربن میں سن دو ہزار دو میں بنائے اور آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ | اسی بارے میں روڈلف نے پرتھ ٹیسٹ بچا لیا20 December, 2005 | کھیل انگلینڈ جنوبی افریقہ سےسیریز جیت گیا30 August, 2008 | کھیل انڈیا نے پرتھ کا میدان مار لیا19 January, 2008 | کھیل آسٹریلیائی دورہ، سیکیورٹی خدشات15 September, 2008 | کھیل آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا27 May, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||