انگلینڈ جنوبی افریقہ سےسیریز جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ نے اوول میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں ایک سو چھبیس رن سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز جیت لی ہے۔ انگلینڈ پہلے دو میچ باآسانی جیت چکا ہے۔ میچ میں ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا تھا۔ اوول میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھیانوے رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف ایک سو ستر رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی طرف سپن بالر سمت پٹیل نے پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ بلے بازی میں انگلینڈ کی طرف سے اینڈریو فلنٹاف اور این بیل زیادہ کامیاب رہے جنہوں نے بالتریب اٹھہتر اور تہتر رن بنائے۔ فلنٹاف نے دو وکٹیں بھی لیں۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ہسب سے زیادہ سکور ہاشم آملہ کا تھا جنہوں نے چھیالیس رن بنائے۔ | اسی بارے میں پیٹرسن کی قیادت میں پہلی جیت11 August, 2008 | کھیل انگلینڈ:پاکستان میں کھیلنے کا فیصلہ آج 19 August, 2008 | کھیل بیرونی لِنک بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||