پیٹرسن کی قیادت میں پہلی جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ نے کیون پیٹرسن کی قیادت میں جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ نئے کپتان پیٹرسن کے لیے بطور کپتان پہلے ہی ٹیسٹ میں جیت کوئی تحفے سے کم نہیں۔ اس میچ میں ان کی کارکردگی بھی بہت اچھی رہی۔ انہوں نے بطور کپتان اپنے پہلے ہی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سینچری بنائی۔ اگرچہ دوسری اننگز میں وہ صرف 13 رنز بنا سکے لیکن جب وہ آؤٹ ہوئے تو انگلینڈ جیت کے قریب تھا۔ اوول کے میدان میں ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ کو میچ جیتنے کے 197 رنز درکار تھے۔ اینڈریو سٹراس اور الیسٹیئر کک نے 123 رنز کی پارٹنرشپ سے جیت کو یقینی بنا دیا۔ سٹراس نے 58 جبکہ کک نے 67 رنز بنائے۔ میچ کا آخری شاٹ فلنٹاف نے لگایا جنہوں نے ایک شاندار چھکا لگا کر میچ جتوا دیا۔
میچ کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 194 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ اس کے جواب میں انگلینڈ نے دس کھلاڑیوں کے نقصان پر 318 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نے 316 رنز بنائے اور انگلینڈ کو 197 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ انگلینڈ نے کھیل کے پانچویں روز دو وکٹوں کے نقصان پر یہ ٹارگٹ آسانی سے حاصل کر لیا۔ یہ میچ جیتنا اور ٹیم کا فارم میں آنا انگلینڈ کے لیے اس لیے بھی اچھا ہے کہ بیس اگست سے 20۔20 میچز شروع ہو رہے۔ | اسی بارے میں وان مستعفی، کپتان پیٹرسن 04 August, 2008 | کھیل جنوبی افریقہ نے میچ بچا لیا14 July, 2008 | کھیل کیون پیٹرسن کی تیرہویں سنچری11 July, 2008 | کھیل انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں فاتح08 June, 2008 | کھیل سٹراؤس کی سنچری ، انگلینڈ فاتح26 May, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||