وان مستعفی، کپتان پیٹرسن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم میں مائیکل وان کی جگہ کیون پیٹرسن کو کپتان بنا دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم میں یہ غیر متوقع تبدیلی مائیکل وان کی طرف سے کپتانی سے مستعفی ہونے کے اچانک فیصلے کے بعد کی گئی ہے۔ کیون پیٹرسن انگلینڈ کی ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کی ٹیموں کی کپتانی کریں گے اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ اس اچانک تبدیلی پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ انگلینڈ کی کپتانی کا موقع دیئے جانے پر بہت خوش ہیں۔ پیدائشی طور پر جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے انگلش ٹیم کے جارحانہ بلے باز کیون پیٹرسن انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے چوہتہرویں کپتان ہیں۔ ان کے بارے میں عام خیال یہی تھا کہ وہ مائیکل وان کے بعد انگلش ٹیم کے کتپان بنیں گے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد پال کولنگ وڈ نے بھی ایک روزہ میچوں میں انگلینڈ کی ٹیموں کی کپتانی سے ہاتھ اٹھا لیے ہیں جس کے بعد یہ ذمہ داری بھی کیون پیٹرسن کو سونپ دی گئی ہیں۔ پیٹرسن چالیس ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی ٹیم کی طرف سے کھیلنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ پیٹرسن کو سن دوہزار پانچ میں ایشز سیریز میں انگلینڈ کی کامیابی کے بعد عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے کیریئر کے اس مرحلے پر یہ ان کے لیے بہت بڑا اعزاز بھی ہے اور ایک بہت بڑا چیلنج بھی۔ انہوں نے کہا کہ مائیکل وان اور پالنگ کولنگ وڈ کی زیرِ قیادت انہوں نے کپتانی کے بارے میں بہت کچھ سیکھ ہے اور وہ کپتان کی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ان کے لیے فوری طور پر اگلے ہفتے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والا ٹیسٹ اہمیت رکھتا ہے اور وہ پوری طرح اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ ان کی ٹیم اس میچ کے لیے بھر پور طریقے سے تیار ہو اور اپنی پوری صلاحیت سے میچ میں حصہ لے۔ پیٹرسن اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں۔ اس میچ میں انگلینڈ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مائیکل وان کی طرف سے جنوبی افریقہ کے آخری میچ میں کھیلنے سے معذوری ظاہر کرنے کے بعد روی بھوپارہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ نے پانچ ایک روزہ میچوں کے لیے بھی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے اور ایک روزہ میچوں میں اینڈریو فلنٹاف کو دمتری ماسکرہنس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز میٹ پرائر کو ٹم ایمبروس کی جگہ دوبارہ کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے جبکہ آل راونڈر سمت پاٹیل کو پہلی مرتیہ ٹیم میں لیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں مائیکل وان نے کپتانی چھوڑ دی03 August, 2008 | کھیل 43 سال بعد انگلینڈ میں فتح02 August, 2008 | کھیل کیون پیٹرسن کا کپتانی سے انکار21 June, 2007 | کھیل پیٹرسن عالمی رینکنگ میں نمبرون26 March, 2007 | کھیل پیٹرسن کو روکنا چاہیے تھا: پولاک04 October, 2005 | کھیل جنوبی افریقہ نے میچ بچا لیا14 July, 2008 | کھیل زمبابوے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں نہیں04 July, 2008 | کھیل کیون پیٹرسن کی تیرہویں سنچری11 July, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||