BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 August, 2008, 14:15 GMT 19:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائیکل وان نے کپتانی چھوڑ دی
 مائیکل وان
مائیکل وان کچھ عرصے سے آٰؤٹ آف فارم تھے
انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مائیکل وان نے کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

مائیکل وان نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان جنوبی افریقہ سے لگاتار دوسرا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد کیا۔اس پریس کانفرنس سے قبل یہ خیال کیا جارہا تھا کہ سلیکٹروں نے انہیں کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وہ پانچ سال تک انگلینڈ کے کپتان رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دل و جان سے اپنی ذمہ داری نبھائی اور اب میرا دماغ انہیں یہ کہہ رہا ہے کہ وہ اسے چھوڑ دیں۔وان نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ انہیں مستقبل میں انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

مائیکل وان نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار اس برس کے آغاز میں دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران کپتانی چھوڑنے کے بارے میں سوچا تھا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ’ میں جانتا ہوں کہ یہی کپتانی سے علیحدہ ہونے کا صحیح وقت ہے کیونکہ میرا دماغ مجھے یہ بتا رہا ہے۔ میرا جسم صحیح کام کر رہا ہے تاہم میرا ذہن اس کا ساتھ نہیں دے رہا‘۔

وان کافی دنوں سے آؤٹ آف فارم تھے اور 2007 کے عالمی کپ کے بعد انہیں انگلینڈ کی ون ڈے کی ٹیم کی کپتنانی سے ہٹا دیا گیا تھا کیونکہ سلیکٹروں کا خیال تھا کہ ان کا کھیل ون ڈے کے تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد