جنوبی افریقہ نے میچ بچا لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے ٹیم فالو آن ہونے کے بعد مسلسل تین روز تک بیٹنگ کر کے میچ کو برابری ختم کر لیا۔ دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نےصرف تین وکٹوں کے نقصان پر تین سو ترانوے رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز کی اہم بات کپتان گریم سمتھ، نیل میکینزی، اور ہاشم آملہ کی عمدہ بیٹنگ شامل۔ تینوں بیٹسمینوں نے سینچریاں سکور کیں۔ ہاشم آملہ سینچری سکور کر کے ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں ائین بیل اور کیون پیٹرسن کی عمدہ سینچریوں کی بدولت پانچ سو ترانوے رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف دو سو ستانوے رنز بنا سکی۔ ایسشویل پرنس کے علاوہ کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ انگلینڈ نے جمعہ کو پانچ سو ترانوے رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس میں ائین بیل کے ایک سو ننانوے رنز کی شاندار اننگز شامل تھی۔ | اسی بارے میں نیوزی لینڈ چھ وکٹ سے جیت گیا09 February, 2008 | کھیل انگلینڈ، نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلہ20 February, 2008 | کھیل انگلینڈ نے سیریز برابر کر دی 16 March, 2008 | کھیل انگلینڈ نے سیریز جیت لی26 March, 2008 | کھیل انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں فاتح08 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||