آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا نے پہلے پانچ روزہ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو پچانوے رنز سے شکست دے دی۔ سٹیوئرٹ کلارک نے پانچ وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پچانوے رنز سے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن میچ جیتنے کے لیے دو سو ستاسی رنز درکار تھے۔ تاہم کلارک اور بریٹ لی کی تباہ کن بالنگ کے سامنے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک سو اکانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پانچویں دن کا آغاز ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے چھیالیس رنز پر ایک وکٹ کے نقصان سے شروع کیا۔ کھانے کے وقفے پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سترہ رنز بنائے تھے۔ دنیش رمدن اور ڈیرن سیمی نے سرسٹھ رنز کی شراکت کر کے کچھ بہتر سکور کر لیا لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ کلارک نے سروان کو بارہ رنز اور سمتھ کو اٹھائیس رنز پر آؤٹ کیا۔ ان کا تیسرا شکار براوو تھے جو رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے اور اس کے بعد چندر پال صرف نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کلارک کی پانچویں وکٹ سیمی کی تھی جو پینتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے چار سو اکتیس رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین سو بارہ رنز بنا سکی۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے ایک سو سرسٹھ رن بنائے جبکہ ویسٹ انڈیز صرف ایک سو اکانوے رنز بنا سکا۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا سیریز، نئی تاریخ پر’اتفاق‘20 April, 2008 | کھیل ہربھجن سنگھ آئی پی ایل سے باہر28 April, 2008 | کھیل آسٹریلوی ٹیم کا دورہ ملتوی11 March, 2008 | کھیل ’نیوٹرل گراؤنڈ پر سیریز نہیں‘05 March, 2008 | کھیل ہربھجن سنگھ ایک بار پھر زیر عتاب03 March, 2008 | کھیل آسٹریلیا نے انڈیا کو ہرا دیا24 February, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||