BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 December, 2008, 14:46 GMT 19:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پرتھ ٹیسٹ:جنوبی افریقہ کا ہدف 414
گریم سمتھ
سمتھ نے اٹھارویں سنچری بنائی
جنوبی افریقہ نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں 414 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چوتھے دن کے اختتام پر تین وکٹیں گنوا کر 227 رن بنا لیے ہیں۔ اسے اب جیتنے کے لیے 187 رن بنائے۔


اس وقت ژاک کالس تینتیس اور ڈی ولیرز گیارہ رن پر کھیل رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات کپتان گریم سمتھ کی سنچری تھی۔ انہوں نے ایک سو سینتالیس گیندوں پر تیرہ چوکوں کی مدد سے ایک سو آٹھ رن بنائے۔ ہمیش آملہ ترپن رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں 375 رن بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 281 رن بنائے۔ اس کے بعد دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے 319 رن بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 414 رن کا ہدف دیا۔ اگر جنوبی افریقہ نے یہ ہدف حاصل کر لیا تو یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں میچ جیتنے کے لیے دوسری اننگز میں دوسرا بڑا سکور ہوگا۔

جنوبی افریقہ کا اس سے پہلے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ سکور پانچ وکٹوں پر 340 رن ہے جو انہوں نے ڈربن میں سن دو ہزار دو میں بنائے اور آسٹریلیا کو شکست دے دی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد