آسٹریلیا،سیریز میں شکست کا سامنا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل سٹین کی تباہ کن بولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم میلبورن میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا ہے اور جنوبی افریقہ نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک بغیر وکٹ گنوائے تیس رنز بنائے ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں دو سو سینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ننانوے رنز بنائے۔ رکی پونٹنگ نے پہلی اننگز میں بھی شاندار سنچری سکور کی تھی تھی۔ رکی پونٹنگ کے علاوہ کوئی دوسرا آسٹریلوی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ مائیکل ہسی جو پہلی اننگز میں بغیر کوئی سکور کیے آؤٹ ہوئے تھے دوسری اننگز میں ایک ایمپائر کے ایک متنازعہ فیصلہ کا نشانہ بنے۔ وہ صرف دو رنز سکور کر سکے۔ آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں کپتان رکی پونٹنگ کے بعد فاسٹ بولر مچل جانسن نے سب سے زیادہ سکور کیا اور بغیر آؤٹ ہوئے تینتالیس رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں شاندار چوہتر رنز سکور کرنے والے فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے میچ کی دونوں اننگز میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پرتھ میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں چار سو رنز سے زائد رنز کا ٹارگٹ حاصل کر لیا تھا اور اگر انہوں نے دوسرا ٹیسٹ بھی جیت لیا تو وہ انیس سو بانوے کے بعد پہلی ٹیم ہوگی جس نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہی ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ہے۔ | اسی بارے میں میلبورن:ڈومینی اور سٹین جم گئے 28 December, 2008 | کھیل میلبورن ٹیسٹ، پونٹنگ کی سنچری26 December, 2008 | کھیل پرتھ: جنوبی افریقہ کی تاریخی فتح21 December, 2008 | کھیل پرتھ ٹیسٹ:جنوبی افریقہ کا ہدف 414 20 December, 2008 | کھیل انڈیا نے پرتھ کا میدان مار لیا19 January, 2008 | کھیل آسٹریلیائی دورہ، سیکیورٹی خدشات15 September, 2008 | کھیل روڈلف نے پرتھ ٹیسٹ بچا لیا20 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||