BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 December, 2008, 12:17 GMT 17:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میلبورن:ڈومینی اور سٹین جم گئے
جے ڈومینی
ڈومینی نے پرتھ ٹیسٹ میں بھی نصف سنچری بنائی تھی
نویں وکٹ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیسری بہترین شراکت داری کی بدولت جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا پر پینسٹھ رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے۔

میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے دن جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے چار رنز بنائے تھے اور اسے جنوبی افریقہ کی سبقت ختم کرنے کے لیے مزید اکسٹھ رنز درکار تھے۔

اس سے قبل اپنا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والے جے پی ڈومینی کی ایک سو چھیاسٹھ اور ڈیل سٹین کی چھہتر رنز کی پراعتماد اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں چار سو انسٹھ رنز بنا ڈالے۔

تیسرے دن جب کھیل شروع ہوا تو جنوبی افریقہ کی ٹیم شدید مشکل کا شکار تھی اور اسے آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 196 رنز درکار تھے جبکہ اس کی تین وکٹیں باقی تھیں۔ تاہم ڈومینی نے پہلے پال ہیرس اور پھر ڈیل سٹین کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

ڈومینی اور سٹین کے درمیان نویں وکٹ کے لیے ایک سو اسّی رنز کی شراکت ہوئی اور ان دونوں بلے بازوں نے چونسٹھ اوورز تک آسٹریلوی بالرز کا مقابلہ کیا۔

ڈومینی اور سٹین کی یہ شراکت ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نویں وکٹ کے لیے تیسری بہترین شراکت ہے۔ نویں وکٹ کے لیے بہترین شراکت کا اعزاز بھی جنوبی افریقہ کے بلے بازوں مارک باؤچر اور پیٹ سمکاکس کے پاس ہے جنہوں نے 1998 میں پاکستان کے خلاف ایک سو پچانوے رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کو تیسرے دن اپنے فاسٹ بالر بریٹ لی کی خدمات دستیاب نہیں تھیں جو پاؤں میں تکلیف کی وجہ سے کھیل میں حصہ نہ لے سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سڈل نے چار، ہورٹز نے تین، جانسن نے دو جبکہ ہسی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پرتھ میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد