BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 December, 2008, 06:30 GMT 11:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سولہ برس بعد ہوم سیریز میں ہار
سمتھ(فائل فوٹو)
سمتھ نے ملبورن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پچھتر رنز بنائے
میلبورن میں ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو نو وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ہے جبکہ آسٹریلیا کو سنہ 1992 کے بعد پہلی مرتبہ ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

میچ کے پانچویں دن جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لیے مزید 153 رن درکار تھے جو کہ اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیے۔دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی کپتان گریم سمتھ تھے جو نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد ہورٹز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 75 رن بنائے۔ نیل میکنزی اور ہاشم آملہ بالترتیب انسٹھ اور تیس کے انفرادی سکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل سٹین کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں دو سو سینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ننانوے رنز بنائے۔ رکی پونٹنگ نے پہلی اننگز میں بھی شاندار سنچری سکور کی تھی۔

ڈیل سٹین نے میچ کی دونوں اننگز میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے پرتھ میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ تین جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا اور اگر جنوبی افریقی ٹیم یہ میچ بھی جیت جاتی ہے تو وہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ جا ئے گی۔

یہ سیریز ایک اور تنازعہ کی وجہ سے بھی یاد رکھی جائے گی اور وہ یہ کہ دنیا کی تین بڑے خبر رساں ادارے رائٹرز، اے پی اور اے ایف پی آسٹریلوی کرکٹ بورڈ سے تنازعہ کی وجہ سے اس سیریز کی رپورٹنگ نہیں کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد