رکی پونٹنگ کی دلیرانہ ڈیکلریشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کی دلیرانہ ڈیکلریشن نے سڈنی ٹیسٹ میچ کو ایک دلچسپ مرحلے میں لا کھڑا کیا ہے۔ آسٹریلیا نےمیچ جیتنے کےلیے376 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے جس کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر باسٹھ رنز سکور کیے۔ جنوبی افریقہ پہلے ہی سیریز جیت چکا ہے اور اگر اس نے اس ٹیسٹ میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا تو نہ صرف ورلڈ رینکنگ میں اول نمبر پر آ جائے گا بلکہ چوبیس سال بعد پہلی ٹیم ہو گی جس نے آسٹریلیا کو اس کی اپنی سرزمین پر تین صفر کی شکست دی ہو۔ جنوبی افریقہ کو ہدف کے حصول میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں کیونکہ سڈنی کی وکٹ خستہ حال ہو چکی ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان اور اوپننگ بیسٹمیں گریم سمتھ ان فٹ ہونے کی وجہ سے شاید دوسری اننگز نہ کھیل سکیں۔گریم سمتھ پہلی اننگز میں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہو کر ریٹائر ہو گئے تھے۔ جنوبی افریقہ نےگریم سمتھ کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولر مورکل کو نیل میکنزی کے ہمراہ اوپننگ کے لیے بھیجا لیکن یہ تجربہ ناکام رہا اور وہ صرف دوسری گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی بولنگ جو گلین میگرا اور شین وارن کی ریٹائرمنٹ کے بعد کمزور ہو چکی تھی، اب بریٹ لی کی خدمات سے بھی محروم ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا کی بولنگ نوجوان بولر میچل جانسن، پیٹر سیڈل اور بولنگر پر مشتمل ہے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں دو سو ستاون رنز چار رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی اور پہلی اننگز کی لیڈ کے ہمراہ جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 376 رنز کا ہدف دیا۔ پرتھ ٹیسٹ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے چار سو چودہ رنز کا ہدف حاصل کر لیا تھا۔ | اسی بارے میں سولہ برس بعد ہوم سیریز میں ہار30 December, 2008 | کھیل آسٹریلیا،سیریز میں شکست کا سامنا29 December, 2008 | کھیل میلبورن:ڈومینی اور سٹین جم گئے 28 December, 2008 | کھیل میلبورن ٹیسٹ، پونٹنگ کی سنچری26 December, 2008 | کھیل پرتھ: جنوبی افریقہ کی تاریخی فتح21 December, 2008 | کھیل پرتھ ٹیسٹ:جنوبی افریقہ کا ہدف 414 20 December, 2008 | کھیل انڈیا نے پرتھ کا میدان مار لیا19 January, 2008 | کھیل آسٹریلیائی دورہ، سیکیورٹی خدشات15 September, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||