BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 05 January, 2009, 12:38 GMT 17:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تیسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا کی برتری
مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ اب بھی جنوبی افریقہ کمالات دکھا سکتا ہے
سڈنی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلوی بالر پیٹر سِڈل کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے آسٹریلیا کو اپنے حریف پر برتری حاصل ہو گئی ہے۔

پیٹر سِڈل نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے دن جب کھیل ختم ہوا تھا تو جنوبی افریقہ کے کپتان گریہم سمتھ ہاتھ ٹوٹ جانے کے باعث ریٹائرڈ ہو کر پوولین میں واپس جا چکے تھے جبکہ جنوبی افریقہ نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر ایک سو پچیس رنز بنائے تھے۔

تاہم تیسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے سکور میں دو سو دو رنز کا اضافہ کر کے تین سو ستائیس رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اپنی دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے تینتیس رنز بنا لیے ہیں اور اسے اب تک ایک سو کیاون رنز کی سبقت حاصل ہے۔

جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کی خاص بات چھٹی وکٹ کے لیے مارک باؤچر اور مورکل کی ایک سو پندرہ رنز کی شراکت تھی جس میں باؤچر نے 89 اور مورکل نے چالیس رنز بنائے۔

تیسرے دن پہلے حصہ کے کھیل میں جنوبی افریقہ کا پلہ بھاری رہا لیکن وہ آزادی سے سکور نہ کر سکے۔ کھیل کے آخری حصے میں آسٹریلوی بالر سِڈل نے بہت عمدہ بالنگ کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو بولڈ اور دو کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

بعد میں انہوں نے کہا: ’مجھ پر دباؤ تھا۔ پرتھ میں میں اچھا نہیں کھیل سکا تھا۔ میلبورن میں میری پرفارمنس نسبتاً بہتر تھی اور اس میچ میں سب کچھ ٹھیک ہو رہا ہے۔‘

مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کو عمدہ کارکردگی دکھانی ہوگی۔ وکٹ بہت تیزی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے لیکن ہم نے پوری سیریز میں کمالات دکھائے ہیں اور امید ہے کہ اس میچ میں بھی انہیں کمالات کی جھلک دکھائیں گے۔‘

اگر جنوبی افریقہ یہ میچ جیت گیا تو وہ آسٹریلیا کے بجائے ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کی بہترین ٹیم کی جگہ حاصل کرلے گا۔ جنوبی افریقہ کو اس سیریز میں صفر کے مقابلے میں دو میچوں کی برتری حاصل ہے اور اگر جنوبی افریقہ سڈنی ٹیسٹ بھی جیت گیا تو یہ ایک سو بائیس سال بعد آسٹریلیا کی اپنی سرزمین پر کھیلی جانے والی کسی ٹیسٹ سیریز کے سارے میچوں میں پہلی شکست ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد