BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 August, 2008, 22:23 GMT 03:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیجنگ:افغانستان اور بھارت کے تمغے
روح اللہ نیک پائی
روح اللہ نیک پائی کا یہ تمغہ افغانستان کا اولمپکس تاریخ میں پہلا میڈل ہے
اولمپِک کھیلوں کے بارہویں دن مزید دو طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد چین کی برتری قائم رہی جبکہ افغانستان نے اولمپکس تاریخ میں اپنا پہلا تمغہ جیتا۔

چین نے اب تک پینتالیس طلائی تمغے جیتے ہیں جبکہ امریکہ چھبیس اور برطانیہ سولہ گولڈ میڈل حاصل کر کے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ بدھ کو ایتھلیٹکس، سوئمنگ، کشتی رانی، سرفنگ، تائیکوانڈو اور کشتی کے مقابلوں میں مزیدگیارہ طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا۔

بدھ کو ہونے والے مقابلوں میں سب سے اہم اور دلچسپ مقابلہ مردوں کی دو سو میٹر دوڑ تھی جس میں سو میٹر کے اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے نہ صرف توقعات کے مطابق طلائی تمغہ جیتا بلکہ مقررہ فاصلہ انیس اعشاریہ تین صفر سیکنڈ میں طے کر امریکہ کے مائیکل جانسن کا برسوں پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

اس کے علاوہ جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے بھی اولمپکس کا بارہواں دن اچھا ثابت ہوا۔ پہلے تو افغانستان سے تعلق رکھنے والے تائیکوانڈو کھلاڑی روح اللہ نیک پا اٹھاون کلوگرام درجے کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت کر اپنے ملک کے لیے اولمپکس تاریخ میں پہلا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی بنے اور پھر بھارت کے پہلوان سوشیل کمار نے بھی کانسی کا تمغہ جیت کر اپنے ملک کے لیے سنہ 1952 کے بعد کُشتی میں پہلا میڈل حاصل کیا۔

بولٹ کا بیجنگ اولمپکس میں یہ دوسرا گولڈ میڈل ہے

بھارت کی خوشی اس وقت دوبالا ہو گئی جب باکسر وجندر کمار نے مڈل ویٹ درجے کے کوراٹر فائنل مقابلے میں ایکواڈور کے کارلوس گونگورا کو شکست دے کر اپنے ملک کے لیے کم از کم کانسی کے تمغے کا حصول یقینی بنا لیا۔

بارہویں دن دو سو میٹر دوڑ کے علاوہ ایتھلیٹکس کے دیگر مقابلوں میں خواتین کی چار سو میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں جمیکا کی میلین واکر نے طلائی جبکہ امریکہ کی شینا ٹوسٹا نے نقرئی تمغہ جیتا۔ انگلینڈ کی خاتون سپرنٹر ٹاشا ڈینورز تیسرے نمبر پر رہیں۔

خواتین کے ہیمر تھرو مقابلوں میں بیلاروس کی ا کسانامیانکووا نے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ کیوبا کی یپسی مورینو اور چین کی ژانگ وینکسیو بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے کی حقدار ٹھہریں۔

خواتین کی دس کلومیٹر میراتھن تیراکی میں روسی تیراک لاریسا الچینکو پہلے درجے پر رہیں جبکہ نقرئی اور کانسی کے تمغے برطانوی تیراکوں نے حاصل کیے۔ تال میل کے ساتھ تیراکی کا مقابلہ بھی روسی ٹیم نے ہی جیتا جبکہ خواتین کی سرفنگ میں چین نے پہلی، اٹلی نے دوسری جبکہ برطانیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خواتین کے انچاس کلوگرام تائیکوانڈو مقابلوں میں چین نے طلائی اور تھائی لینڈ نے نقرئی تمغے حاصل کیے جبکہ مردوں کے اٹھاون کلوگرام مقابلوں میں میکسیکو کے کھلاڑی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس کے علاوہ کشتی کے مقابلوں میں ترکی اور روس نے طلائی، ازبکستان اور یوکرین نے چاندی جبکہ بھارت اور بیلا روس نے کانسی کے تمغے جیتے۔

اولمپکس کے تیرہویں دن تیئس طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوگا اور ایتھلیٹکس، بیچ والی بال، سائیکلنگ، ڈائیونگ، گھڑ سواری، فٹبال، پنٹاتھلن، کشتی رانی، سافٹ بال، تیراکی، تائیکوانڈو، واٹر پولو اور کشتی جیسے کھیلوں میں دنیا کے مختلف ممالک کے کھلاڑی ان تمغوں کے لیے مقابلہ کریں گے۔

روح اللہروح اللہ کا کارنامہ
اولمپکس تاریخ میں افغانستان کا پہلا میڈل
روسی ایتھلیٹمقابلے عروج پر
اولمپکس کا گیارہواں دن: تصاویر میں
جرمن تیراک بریٹا سٹیفنبیجنگ میں نواں دن
چین کی برتری بدستور قائم
ایتھلیٹکس بیجنگ: ساتواں روز
اولمپکس میں ایتھلیٹکس مقابلے شروع
اولمپکسرنگا رنگ اولمپکس
اولمپک کھیلوں کا چھٹا دن: تصاویر میں
چینی بچہاولمپکس کے رنگ
اولمپک کھیلوں کا پانچواں دن: تصاویر میں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد