چین آگے، برطانیہ کے ریکارڈ تمغے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اولمپِک کھیلوں کے گیارہویں دن چین نے مزید چار طلائی اور پانچ کانسی کے تمعے جیت کر کھیلوں میں اپنی برتری قائم رکھی جبکہ امریکہ سونے کے چھبیس تمغوں کے ساتھ دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ منگل کو ایتھلیٹکس، سائیکلنگ، ڈائیونگ، گھڑ سواری، جمناسٹک، کشتی رانی، ٹرائیتھلن اور ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں بیس طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا۔ منگل کو ہونے والے مقابلوں میں چین کے علاوہ امریکہ اور برطانیہ نے بھی چار چار جبکہ جرمنی نے دوگولڈ میڈل جیتے۔ چین نے منگل کو اپنے چار طلائی تمغے ڈائیونگ اور جمناسٹک مقابلوں میں حاصل کیے جبکہ برطانوی کھلاڑیوں نے سائیکلنگ، کشتی رانی اور ایتھلیٹکس میں جبکہ جرمنی نے ٹرائیتھلون اور ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔
بیجنگ اولمپکس میں برطانیہ کے طلائی تمغوں کی تعداد سولہ تک پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ اٹھاسی برس میں سب سے زیادہ ہے۔ منگل کو برطانیہ نے ایتھلیٹکس مقابلوں میں اپنا پہلا تمغہ بھی حاصل کیا۔ برطانیہ کی خاتون ایتھلیٹ کرسٹین اوہروگو نے چار سو میٹر دوڑ میں امریکہ کی فیورٹ ایتھلیٹ ثانیہ رچرڈز کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ثانیہ اس دوڑ میں کانسی کا تمغہ جیت سکیں۔ ایتھلیٹکس میں برطانیہ کو ایک غیر متوقع تمغہ مردوں کے ہائی جمپ مقابلوں میں اس وقت ملا جب جرمین میسن نے دو اعشاریہ تین چار میٹر اونچی چھلانگ لگا کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ہائی جمپ مقابلوں میں سونے اور کانسی کے تمغے روسی ایتھلیٹس کے حصے میں آئے۔ مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلوں میں ایسٹونیا کے گرڈ کانٹر نے سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ مردوں کی پندرہ سو میٹر دوڑ میں بحرین کے ایتھلیٹ راشد رمزی اپنے ملک کے لیے بیجنگ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ |
اسی بارے میں چین کی برتری بدستور قائم 19 August, 2008 | کھیل چین پہلے، برطانیہ اب تیسرے نمبر پر 17 August, 2008 | کھیل فیلپس کا تاریخ ساز آٹھواں تمغہ 17 August, 2008 | کھیل تمغوں کی دوڑ میں چین کی برتری16 August, 2008 | کھیل چین سترہ طلائی تمغوں کے ساتھ آگے13 August, 2008 | کھیل فیلپس سب سےکامیاب ایتھلیٹ13 August, 2008 | کھیل تمغوں کے چارٹ پر چین آگے12 August, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||