BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 August, 2008, 01:01 GMT 06:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چین کی برتری بدستور قائم
 ہی کیکسن
چین کی ہی کیکسن نے جمناسٹک میں سونے کا تمغہ جیتا
اولمپِک کھیلوں کے گیارہویں دن کے آغاز پر چین کی برتری قائم ہے جبکہ امریکہ دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔

منگل کو بیس ایونٹس کے فائنل مقابلے ہوں گے جن میں ایتھلیٹکس، سائیکلنگ، ڈائیونگ، گھڑ سواری، جمناسٹک، کشتی رانی، ٹرائیتھلن اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں ایتھلیٹ اپنی قسمت آزمائیں گے۔

پاکستان بھی منگل کو اولمپکس ہاکی کے ابتدائی راؤنڈ میں اپنا آخری میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ ابتدائی میچوں میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہو چکے ہیں۔

دسویں دن کے کھلوں کے اختتام پر چین نے اب تک انتالیس طلائی، چودہ نقرئی اور چودہ ہی کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔ امریکی کھلاڑیوں نے دسویں دن ہونے والے مقابلوں میں مزید تین طلائی تمغے جیت کر یہ تعداد بائیس تک پہنچا دی جبکہ چاندی اور کانسی کے امریکی تمغوں کی تعداد بالترتیب چوبیس اور چھبیس ہے۔

برطانوی ٹیم جو اتوار کو چار طلائی تمغے حاصل کر کے تیسرے نمبر پر آ گئی تھی سوموار کو مزید ایک طلائی اور ایک نقرئی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئی اور یوں دسویں دن کے اختتام پر اس نے بارہ طلائی، سات چاندی اور آٹھ کانسی کے تمغے جیتے تھے۔

یلینا ازنبایووا نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

دسویں دن کے مقابلوں کی خاص بات روس کی پول والٹ کھلاڑی یلینا ازنبایووا کا نیا عالمی ریکارڈ تھا۔ یلینا نے پانچ اعشاریہ صفر پانچ میٹر اونچی چھلانگ لگا کر نہ صرف طلائی تمغہ جیتا بلکہ اپنا ہی قائم کردہ عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

ایتھلیکٹس مقابلوں میں امریکہ کے مرد ایتھلیٹس نے چار سو میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں کلیں سویپ کرتے ہوئے پہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں جبکہ لانگ جمپ مقابلے میں طلائی تمغہ پانامہ کے ارونگ سلادینو کے حصے میں آیا۔ اس مقابلے میں جنوبی افریقہ کےخوتسو موکواینا نے نقرئی جبکہ کیوبا کے ابراہیم کمیجو نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

جرمن تیراک بریٹا سٹیفنبیجنگ میں نواں دن
چین کی برتری بدستور قائم
ایتھلیٹکس بیجنگ: ساتواں روز
اولمپکس میں ایتھلیٹکس مقابلے شروع
اولمپکسرنگا رنگ اولمپکس
اولمپک کھیلوں کا چھٹا دن: تصاویر میں
چینی بچہاولمپکس کے رنگ
اولمپک کھیلوں کا پانچواں دن: تصاویر میں
آسٹریلوی پیراکبیجنگ میں کمالات
اولمپکس مقابلوں کا چوتھا دِن
اولمپکس شائقینتمغوں کی دوڑ جاری
بھارتی گولڈ میڈل، پاکستانی شکست
اولمپکس شائقینبنتے ٹوٹتے ریکارڈ
بیجنگ اولمپکس کے دوسرے دن کے مقابلے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد