چین پہلے، برطانیہ اب تیسرے نمبر پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اولمپِک کھیلوں میں نویں روز بھی چین کی برتری قائم ہے اور برطانیہ اب تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ چین نے اب تک پینتیس طلائی، تیرہ چاندی اور تیرہ کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔ امریکہ نے انیس طلائی تمغے اور چاندی اور کانسی کے بالترتیب اکیس اور پچیس تمغے حاصل کیے۔ برطانیہ اتوار کے روز چار طلائی تمغے حاصل کر کے تیسرے نمبر پر آ گیا۔ اس نے گیارہ طلائی، چھ چاندی اور آٹھ کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ اتوار کے روز کھیلوں کی خاص بات امریکی تیراک مائیکل فیلپس کا بیجنگ اولمپکس میں آٹھواں تمغہ تھا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اس کےعلاوہ خواتین کی ایک سو میٹر کے دوڑ میں بھی جمیکا کی برتری قائم رہی۔ جمیکا کی شیلی این فریزر نے یہ فاصلہ دس اعشاریہ اٹھہتر سیکنڈ میں طے کر کے طلائی جبکہ ان کی ہم وطنوں شیرون سمپسن اور کیرن سٹیورٹ دونوں نے ایک وقت میں سو میٹر کی دوڑ مکمل کی اور چاندی کے تمغے حاصل کیے۔ خواتین کی میراتھن دوڑ رومانیہ کونسٹنٹینا ٹومیسکیو نے جیتی جنہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چھبیس اور چوالیس سیکنڈ میں پورا کیا۔ خواتین کی تین ہزار میٹر کی سٹیپل چیز ریس روس کی ایتھلیٹ نے جیتی۔
تونیس کے اوسامہ الملولی نے تیراکی کے پندرہ سو میٹر فری سٹائیل مقابلوں میں آسٹریلیا کے گرانٹ ہیکٹ کو ہرا کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ گرانٹ ہیکٹ اس سے پہلے دو بار اولمپکس میں یہ مقابلہ جیت چکے ہیں۔ سلووینیا کے پریموز کوزمس نے ہیمر تھرو کا مقابلہ جیت کر اپنے ملک کے لیے ایتھلیٹکس کا پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ٹینس کے مردوں کے مقابلوں میں ہسپانیہ کے رافیل ندال اور خواتین کے مقابلوں میں روس ایلینا ڈیمینٹی ایوا نے طلائی تمغے جیتے۔ ایتھوپیا کے کینینسے بیکےلِیلے نے دوسری بار ہزار میٹر کا مقابلہ جیت کر ایتھوپیا کے لیے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ چین نے اتوار کو جمناسٹک کے دو اور کشتی رانی، ڈائیونگ اور نشانہ بازی کا ایک ایک تمغہ حاصل کیا۔ چین کی گوو جنگجنگ اتوار کو اپنے ملک کے لیے بیجنگ اولمپکس میں ڈائیونگ کا دوسرا اور اولمپکس میں کل چھٹا طلائی تمغہ جیت کر اولمپکس کی تاریخ کی سب سے کامیاب ڈائیور بن گئیں۔ انہوں نے تین میٹر سپرنگبورڈ کے انفرادی مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔ چھبیس سالہ جنگجنگ چین کا شمار چین کے امیر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ بیجنگ اولمپکس کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی۔ |
اسی بارے میں تمغوں کی دوڑ میں چین کی برتری16 August, 2008 | کھیل فیلپس کا تاریخ ساز آٹھواں طلائی تمغہ 17 August, 2008 | کھیل چین سترہ طلائی تمغوں کے ساتھ آگے13 August, 2008 | کھیل فیلپس سب سےکامیاب ایتھلیٹ13 August, 2008 | کھیل تمغوں کے چارٹ پر چین آگے12 August, 2008 | کھیل اولمپک: تمغوں کی دوڑ میں چین آگے12 August, 2008 | کھیل اولمپک:انڈیا کا پہلا طلائی تمغہ11 August, 2008 | کھیل ’مشعل کا سفر نہیں رک سکتا‘08 April, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||