فیلپس سب سےکامیاب ایتھلیٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی تیراک مائیکل فیلپس گیارہ تمغے جیت کر اولمپک کی تاریخ کے کامیاب ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ تیئس سالہ مائیکل فیلپس نے جب دو سو میٹر بٹرفلائی میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تو وہ یہ موجودہ اولمپک مقابلوں میں ان کا چوتھا اور اب تک کا دسواں سونے کا تمغہ تھا۔ اس کے بعد انہوں نے چار ضرب دو سو میٹر فری سٹائل میں بھی سونے کا تمغہ جیت کر اپنے تمغوں کی تعداد گیارہ کر لی۔ ان سے توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ موجودہ اولمپکس میں آٹھ طلائی تمغے جیت کر نیا ریکارڈ بنائیں گے۔ اس سے پہلے اولمپک کی تاریخ میں پاوؤ نُرمی، کارل لوئس، مارک سپٹز اور لاریسا لاٹی نینا نے نو نو تمغے جیت کر سب سے کامیاب ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کر رکھا تھا۔ منگل کے روز مائیکل فیلپس نے دو سو میٹر فری سٹائیل میں مقررہ فاصلہ ایک منٹ بیالیس اعشاریہ چھیانوے سیکنڈ میں طے کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ امریکہ ہی کے آرون پیری سول نے ایک سو میٹر بیک سٹروک کے مقابلے میں باون اعشاریہ چون سیکنڈ میں نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ |
اسی بارے میں اولمپک: تمغوں کی دوڑ میں چین آگے12 August, 2008 | کھیل اولمپک:انڈیا کا پہلا طلائی تمغہ11 August, 2008 | کھیل اولمپک مشعل: آسٹریلیامیں احتجاج24 April, 2008 | آس پاس ’مشعل کا سفر نہیں رک سکتا‘08 April, 2008 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||