اولمپک: تمغوں کی دوڑ میں چین آگے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اولمپکس مقابلوں کے تیسرے روز میڈلز کے حساب سے چین پہلے نمبر پر رہا۔ اس نے اب تک 14 تمغے جیتے ہیں جن میں سے نو طلائی کے، تین چاندی کے اور دو کانسی کے ہیں۔ دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا رہا جس نے طلائی کے چار، جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے امریکہ نے طلائی کے تین تمغے جیتے ہیں۔ طلائی تمغے حاصل کرنے والی دیگر ممالک میں برطانیہ، اٹلی، آزربائیجان، آسٹریلیا، جاپان، انڈیا اور فن لینڈ رہے۔ تیراندازی ایک دن پہلے جنوبی کوریا کی خواتین کی ٹیم نے بھی طلائی تمغہ جیتا تھا۔ ویٹ لفٹنگ ویٹ لفٹنگ کے مردوں کے مقابلے میں بھی چین کے ژانگ ژیانگ ژیانگ اول آئے۔ انہوں نے 62 کلو گرام کی کیٹیگری میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ جوڈو خواتین کی 57 کلوگرام کی کیٹیگری میں جوڈو کا طلائی تمغہ اٹلی کے ہاتھ آیا۔
اس طرح گیلیا کونتاویلے پہلی اطالوی خاتون بن گئیں جنہوں نے جوڈو میں طلائی عمغہ حاصل کیا۔ جوڈو کے مردو کے مقابلے میں آزربائیجان کے ایلنور محمد علی نے طلائی تمغہ جیت کر اپنے ملک کو اس اولمپکس میں یہ اعزاز دلوایا۔ پیراکی خواتین کی 400 میٹر فری سٹائل میں برطانیہ ریبیکا ایڈلنگٹن نے طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ مردوں کے مقابلوں میں امریکہ مائیکل فیلپس نے اولمپکس کا دوسرا طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ڈائیونگ نشانہ بازی شمشیرزنی |
اسی بارے میں انسانی حقوق: صدر بش کی چین پرتنقید07 August, 2008 | کھیل بیجنگ:تبت نواز مظاہرین رہا07 August, 2008 | کھیل چین اولمپکس، انسانی حقوق مزید پامال 29 July, 2008 | آس پاس اولمپک مشعل: آسٹریلیامیں احتجاج24 April, 2008 | آس پاس ’مشعل کا سفر نہیں رک سکتا‘08 April, 2008 | آس پاس چین پر ایمنسٹی کی نئی رپورٹ02 April, 2008 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||