BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 08 August, 2008, 10:35 GMT 15:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیجنگ اولمپکس کا سحر انگیز افتتاح
 آتشبازی
افتتاحی تقریب میں چین کی پانچ ہزار سالہ تاریخ کو مختلف ایونٹس میں دکھایا گیا

چین کے صدر ہو جن تاؤ کی جانب سے اعلان کے بعد انتیسویں اولمپک کھیلوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ بیجنگ میں ہونے والے ان اولمپک مقابلوں میں تقریباً دو سو ممالک کے ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں۔

اولمپک کے آغاز کے اعلان سے قبل دس ہزار چینی فنکاروں نے قریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والے افتتاحی شو میں حصہ لیا جس کی ایک خاص بات چین کی ہزاروں سال پرانی تہذیب کے بارے میں ایونٹس تھے۔

بیجنگ کے ’برڈز نیسٹ‘ نامی سٹیڈیم میں یہ رنگا رنگ تقریبات تقریباً تین گھنٹے جاری رہیں۔ اس افتتاحی تقریب کی منصوبہ بندی پر سات برس لگے اور اس تقریب کو دنیا بھر میں قریباً ایک ارب افراد نے ٹیلیویژن پر دیکھا۔

افتتاحی تقریب میں دنیا بھر کے رہنما شریک ہوئے۔یہ تقریبات برطانیہ کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور پاکستان کے وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوئیں۔

جمعہ کی شام ہونے والی اس افتتاحی تقریب کے بعد سنیچر کو کھیلوں کے اٹھائیس مقابلوں میں سے سترہ کا آغاز ہوگا جو چوبیس اگست تک جاری رہیں گے۔ پوری دنیا سے تعلق رکھنے والے تقریباً 11,000 کھلاڑی 302 ایونٹس میں 1000 میڈلز کے لیے مقابلہ کریں گے۔

اولمپک افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوا

اولمپکس 2008 میں چین کی آج تک ہونے والے اولمپک مقابلوں میں سب سے بڑی ٹیم شرکت کر رہی ہے۔ اس کے 639 ایتھلیٹ تمام 28 مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ امریکہ سے زیادہ میڈلز جیتنے کی ایک کوشش ہے۔میزبان ملک چین کی طرف سے باسکٹ بال کے کھلاڑی یاؤ منگ اپنے ملک کا پرچم اٹھائیں گے۔

چین میں اولمپک مقابلوں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ بہت یادگار کھیل ہوں گے۔ ان کے ایک ترجمان سن ویڈ نے کہا کہ ’یقیناً ہم امید کرتے ہیں کہ یہ بہت عظیم مقابلے ہوں گے، شاید سب سے عظیم تر‘۔تاہم ماحول میں آلودگی کے متعلق تشویشات ایک بار پھر سامنے آ گئی ہیں کیونکہ جمعہ کی صبح کو بیجنگ میں آلودگی کے باعث دکھائی دینے کی حالت اتنی بہتر نہیں تھی۔

اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بیجنگ میں سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ حالیہ ہفتوں میں مزید ایک لاکھ پولیس اور سکیورٹی اہلکار شہر میں تعینات کیے گئے۔ بیجنگ کا ہوائی اڈہ بھی تقریب کے دوران بند کر دیا گیا۔

بیجنگ میں بی بی سی کے نمائندے مائیکل برسٹو کا کہنا ہے کہ شہر میں چُپ سی چھائی ہے۔ ان کے مطابق شہر کی سڑکیں بند کی گئی ہیں اور چند کاریں ہی چلتی نظر آ رہی ہیں۔ مائیکل برسٹو کا کہنا ہے کہ اس وقت شہرمیں اولمپک رضا کاروں کی تعداد شہریوں سے زیادہ دکھائی دیتی ہے۔


بلانکا ولاسچاولمپکس کے ستارے
’بیجنگ میں جن کی کامیابی یقینی‘
ڈائیونگاولمپک کی تیاری
چین میں اولمپک سے ایک روز پہلے تیاریاں
فائل فوٹوچین میں اولمپکس
انسانی حقوق کی صورت حال مزید خراب
اولمپک کے پوسٹر ’تمیز سیکھیں‘
بیجنگ کے شہریوں کو حکام کی ہدایت
بیجنگبیجنگ اولمپکس
سخت ٹریفک قوانین نافذ کیے جا رہے ہیں
بیجنگ اولمپکس
’چائلڈ لیبر، کم اجرت اور مزدوروں کا استحصال‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد