اولمپکس، سخت ٹریفک قوانین نافذ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چینی حکام نے بیجنگ اولمپکس سے پہلے تقریباً دس لاکھ کاروں کو سڑک سے ہٹانے کے لیے سخت ٹریفک قوانین نافذ کر دیے ہیں۔ بیجنگ میں آلودگی اور بےتحاشا ٹریفک سے نپٹنے کے لیے وہاں کے باشندوں کو ایک دن کا وقفہ دے کر گاڑی چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔ افسران کو امید ہے کہ اگلے دو ماہ میں شہر کی آدھے سے زائد کاریں سڑک سے غائب ہو جائیں گی۔ حکام نے دوکانوں، کمپنیوں اور دیگر تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ کام کے اوقات کم کریں تاکہ ٹریفک میں کمی آ سکے اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو گھر سے کام کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ شہر کے سرکاری ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ لوگ کاروں کے بجائے ٹرینوں سے سفر کریں۔ ان قوانین کا نفاذ اتوار سے ہو رہا ہے اور ان اقدامات کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے کے لیے کیمروں اور سکینرز کا استعمال کیا جا رہا ہے اور جو ڈرائیور اس کی خلاف ورزی کریں گے ان پر 100 ین کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت آلودگی کو کم کرنے کے لیے کتنی سنجیدہ ہے جو آٹھ اگست کو شروع ہونے والے اولمپکس سے پہلے اہم ضوع رہا ہے۔ | اسی بارے میں اولمپک مینو میں کتّے کاگوشت نہیں12 July, 2008 | آس پاس بیجنگ:تعمیراتی کام بند کرنےکاحکم14 April, 2008 | آس پاس چین میں ’مزدوروں کا استحصال‘ 11 June, 2007 | آس پاس چین پر ایمنسٹی کی نئی رپورٹ02 April, 2008 | آس پاس چین: پرامن مظاہروں کی استدعا 20 April, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||