بیجنگ:تعمیراتی کام بند کرنےکاحکم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین کے شہر بیجنگ میں آٹھ اگست سے شروع ہونے والے اولمپکس کھیلوں سے تین ہفتے قبل سے شہر میں تعمیراتی کام پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چین کے ادارۂ تحفظِ ماحولیات کے اس فیصلے کے مطابق کسی قسم کی کھدائی، کنکریٹ کی بھرائی یا گھروں کے بیرونی حصوں پر سپرے کی مدد سے رنگ کرنا ممنوع ہوگا۔ فیصلے کے تحت بیس جولائی سے بیجنگ میں تمام تعمیراتی کام پر پابندی عائد ہو جائے گی جبکہ سیمنٹ بنانے والے اور کنکریٹ ملانے والے کارخانے بھی بند کر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر انیس کاروباری اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کاربن کے اخراج میں تیس فیصد کمی لائیں۔ اس فیصلے کو بیجنگ میں کھیلوں کے دوران آلودگی کے مسئلے پر قابو پانے کی ایک کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ چین میں اولمپکس کے آغاز سے مہینوں پہلے سے یہ خدشات ظاہر کیے جاتے رہے ہیں کہ بیجنگ کا آلودہ ماحول بین الاقوامی ایتھلیٹس کی صحت پر مضر اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی کے صدر جیک راخ بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر چین میں زیادہ آلودگی پائی گئی تو کچھ ایسے مقابلے ملتوی کیے جا سکتے ہیں جن میں زیادہ جسمانی مشقت درکار ہوتی ہے۔ | اسی بارے میں کچھ کھیل ملتوی کیےجا سکتےہیں08 August, 2007 | کھیل آلودگی تماشائیوں کے لیے خطرہ17 August, 2007 | کھیل چین پر ایمنسٹی کی نئی رپورٹ02 April, 2008 | آس پاس ’مشعل کا سفر نہیں رک سکتا‘08 April, 2008 | آس پاس ’مشعل کا سفر کم کرنے پر غور‘08 April, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||