BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 August, 2008, 06:31 GMT 11:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فیلپس کا تاریخ ساز آٹھواں تمغہ
مائیکل فیلپس
فیلپس کل سولہ تمغے جیت چکے ہیں جن میں چودہ طلائی تمغے ہیں

امریکی تیراک مائیکل فیلپس نے بیجنگ اولمپک میں آٹھ طلائی تمغے جیت کر مارک اسپٹز کا چھتیس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ فیلپس نے اتوار کو بیجنگ میں اپنا آٹھواں تمغہ چار ضرب ایک سو مِیٹر میڈلے ریس میں حاصل کیا۔

تئیس سالہ فیلپس کے ساتھ اس ریس میں آرون پی ایرسول، برینڈن ہینسن اور جیسن لیزک شامل تھے۔ اس امریکی ٹیم نے مذکورہ ریس تین منٹ انتیس اعشاریہ چونتیس سیکنڈ میں طے کر کے نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

فیلپس اس سے پہلے چار سو میٹر میڈلے، دو سو میٹر فری سٹائیل، دو سو میٹر بٹرفلائی، ایک سو میٹر فری سٹائیل ریلے، دو سو میٹر فری سٹائیل ریلے، دو سو میٹر میڈلے اور ایک سو میٹر بٹرفلائی میں طلائی تمغے جیت چکے تھے۔

کچھ ناممکن نہیں
 ’مجھے تو اس وقت یہ بھی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ مجھے کیا محسوس کرنا چاہیے‘۔ ’مجھ پر مختلف طرح کے جذبات طاری ہیں اور انتہائی خوشی بھی ہے۔ میں اپنی ماں سے ملنا چاہتا ہوں
فیلپس
فیلپس نے اپنا ساتواں طلائی تمغہ 100 میٹر بٹرفلائی تیراکی مقابلے میں حاصل کیا تھا۔

تاریخ ساز کامیابی کے بعد فیلپس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے تو اس وقت یہ بھی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ مجھے کیا محسوس کرنا چاہیے‘۔ ’مجھ پر مختلف طرح کے جذبات طاری ہیں اور انتہائی خوشی بھی ہے۔ میں اپنی ماں سے ملنا چاہتا ہوں‘۔

فیلپس نے اپنی ٹیم کے ارکان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ’کیونکہ ان کی مدد کے بغیر اتنے تمغے جیتنا ممکن نہیں تھا۔‘ انہوں نے کہ انہوں نے تین ریلے ریسوں میں حصہ لیا اور اکائی کے طور پر کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ ’کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا۔ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا، لیکن اس کے لیے صرف سوچ چاہیے، میں نہ یہی سیکھا اور یہی بات میرے کام آئی۔‘

اولمپکسرنگا رنگ اولمپکس
اولمپک کھیلوں کا چھٹا دن: تصاویر میں
آسٹریلوی پیراکبیجنگ میں کمالات
اولمپکس مقابلوں کا چوتھا دِن
اولمپکس شائقینتمغوں کی دوڑ جاری
بھارتی گولڈ میڈل، پاکستانی شکست
اولمپکس شائقینبنتے ٹوٹتے ریکارڈ
بیجنگ اولمپکس کے دوسرے دن کے مقابلے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد