اولمپک میں انڈیا کا تیسرا تمغہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بیجنگ اولمپکس میں ہندوستانی باکسر وجندر کمار نے مڈل ویٹ درجے کے کوراٹر فائنل مقابلے میں ایکواڈور کے کارلوس گونگورا کو شکست دے کر اپنے ملک کے لیے کم از کم کانسی کے تمغے کا حصول یقینی بنا لیا ہے۔ وجندر کمار کی اس جیت سے یہ پہلی بار ہوا ہے کہ بھارت نے کسی اولمپکس میں تین تمغے جیتے ہیں۔ یہ اولمپکس تاریخ میں باکسنگ کے کھیل میں بھارت کا پہلا تمغہ ہوگا۔ ریاست ہریانہ کے بھیوانی علاقے سے تعلق رکھنے والے وجندر کمار نے کارلوس گونگورا کو چار کے مقابلے نو پوائنٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل مقابلے تک رسائی حاصل کی۔ اب سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ کیوبا کے باکسر سے ہوگا۔ اولمپکس میں سیمی فائنل تک رسائی پانے والے تمام باکسر تمغے حقدار ہوتے ہیں اور سیمی فائنلز میں ہارنے والے دونوں باکسر کانسی کا تمغہ پاتے ہیں۔ وجندر اس سے قبل دولتِ مشترکہ اور ایشیائی کھیلوں میں تمغے جیت چکے ہیں۔ اس سے قبل بدھ کو ہی ایک دیگر مقابلے میں ہندوستانی پہلوان سوشیل کمار نے کشتی میں انفرادی طور پر کانسی کا تمغہ جیتا۔ سوشیل کمار نے 66 کلوگرام مقابلے میں قزاقستان کے پہلوان لیونیڈ سپردونؤ کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے کر یہ تمغہ حاصل کیا۔
سوشیل کمار کی جیت کے بعد مختلف صوبوں کی حکومتوں کی جانب سے ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ دلی کی وزیراعلی شیلا دکشت نے شوشیل کے لیے پچاس لاکھ جبکہ ہریانہ کی حکومت نے پچیس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف محکمۂ ریلوے نے سوشیل کمار کو ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔سوشیل بھارتی ریلوے میں ملازم ہیں۔ اولمپکس کھیلوں میں 1950 کے عشرے کے بعد کشتی میں ہندوستان کو ملنے والا یہ پہلا کانسی کا تمغہ ہے۔ اس سے قبل 1952 میں کے ڈی جادھو نے کشتی میں تمغہ حاصل کیا تھا۔ ان دونوں کھلاڑیوں سے قبل بیجنگ اولمپکس میں نشانے باز ابھینو بندرا نے انفرادی طور پر پہلی مرتبہ طلائی تمغہ جیت کر تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا تھا۔ابھینو بندرا نے گیارہ اگست کو دس میٹر ایئر رائفل شوٹنگ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ |
اسی بارے میں وجندر کمار، ابھرتے باکسر کی کہانی28 July, 2008 | کھیل اولمپک:انڈیا کا پہلا طلائی تمغہ11 August, 2008 | کھیل چھوٹی عمر سے ہی بڑی کامیابی11 August, 2008 | کھیل اولمپکس:بھارتی کارکردگی کی تاریخ08 August, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||