BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 30 June, 2008, 14:39 GMT 19:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب ملک مشکل میں ہیں: وقار

وقار یونس
ٹیم کی کمزوریاں پھر سامنے آئی ہیں جوشعیب ملک کی کپتانی کی بھی ہیں اور ٹیم کے وسائل کی بھی ہیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ شعیب ملک اس وقت زبردست دباؤ میں ہیں اور وہ اس وقت ’بیک فٹ‘ پر کپتانی کر رہے ہیں شاید اس لیے بھی کہ انہیں ٹیم میں اپنی پوزیشن کا بھی ڈر ہے۔

وقاریونس نے جو اس وقت ایشیا کپ کی کمنٹری کے لیے کراچی میں موجود ہیں، بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک نے ابھی تک زیادہ تر کامیابیاں کمزور ٹیموں کے خلاف حاصل کی ہیں اور خود ان کی فٹنس بھی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ انہوں نے بولنگ کیوں چھوڑ دی ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ بنگلہ دیش میں بھارت کے خلاف کامیابی سے ٹیم کا مورال ضرور بلند ہوا تھا لیکن ایشیا کپ میں ٹیم کی کمزوریاں پھر سامنے آئی ہیں جوشعیب ملک کی کپتانی کی بھی ہیں اور ٹیم کے وسائل کی بھی ہیں۔

وقاریونس نے کوچ جیف لاسن کی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ لاسن صرف بولنگ کوچ نہیں ہیں بلکہ ایک مکمل کوچ بن کر پاکستان آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیف لاسن اکیلے نہیں ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں سپورٹنگ سٹاف بھی فراہم کر رکھا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ نچلی سطح پر کچھ بھی کام نہیں ہو رہا ہے۔

وقار کا کہنا تھا کہ بورڈ بلند بانگ دعوے کر رہا ہے کہ اس نے ملک بھر میں اکیڈمیز قائم کردی ہیں اور متعدد باصلاحیت بولرز تیار بیٹھے ہیں لیکن ان کے نتائج کیا برآمد ہو رہے ہیں، وہ سب کے سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح اس بات کی قلعی بھی کھل گئی ہے کہ بیک اپ میں بیٹسمین موجود ہیں اگر ہیں تو کہاں ہیں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ ناکام رہا ہے
 پاکستان کرکٹ بورڈ محمد آصف اور شعیب اختر کے معاملات صحیح طریقے سے نمٹانے میں ناکام رہا ہے۔ شعیب اختر پر کبھی بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تو کبھی پابندی عائد کردی جاتی ہے
وقاریونس

وقاریونس نے کہا کہ ٹیم میں اعتماد کا فقدان دکھائی دے رہا ہے۔ گوکہ اس نے بنگلہ دیش میں سہ فریقی سیریز جیتی لیکن ایشیا کپ میں پھر خامیاں سامنے آئی ہیں۔

وقاریونس نے کہا کہ عمرگل، شعیب اختر اور محمد آصف کی غیرموجودگی کے باعث بولنگ میں خلا پیدا ہوگیا ہے۔ جہاں تک سپن بولنگ کا تعلق ہے تو ٹیسٹ میں دانش کنیریا موجود ہیں لیکن ون ڈے میں کوئی کوالٹی بولر نہیں ہے۔

شاہد آفریدی بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پا رہے ہیں۔

وقاریونس کے خیال میں پاکستان کرکٹ بورڈ محمد آصف اور شعیب اختر کے معاملات صحیح طریقے سے نمٹانے میں ناکام رہا ہے۔ شعیب اختر پر کبھی بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تو کبھی پابندی عائد کردی جاتی ہے۔ اس معاملے میں اگر مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا جاتا تو صورتحال بہتر ہوتی لیکن افسوس ایسا نہیں ہوسکا۔ اسی طرح محمد آصف کے معاملے میں ملک کی بڑی بدنامی ہوئی اور ابھی تک حقائق سامنے نہیں آئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد