ایشیا کپ:پاکستانی ٹیم کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نویں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی پندرہ رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آف اسپنر سعید اجمل پہلی مرتبہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے سلیکٹروں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ صلاح الدین احمد کی سربراہی میں قائم تین رکنی سلیکشن کمیٹی نے پہلے سے اعلان کردہ بیس رکنی ابتدائی سکواڈ میں سے حتمی ٹیم تشکیل دی ہے۔ مختصر قومی کیمپ کے لیے اعلان کئے گئے ان بیس کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر کامران اکمل کو ڈراپ کر دیا گیا تھا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سہیل خان، یاسر حمید، بازید خان، نعمان اللہ اور عبدالرؤف بھی حتمی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے ہیں۔فاسٹ بولر سہیل خان ملیریا میں مبتلا ہیں۔ چیف سلیکٹر صلاح الدین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کافی عرصے سے سپیشلسٹ آف اسپنر کی تلاش میں تھی اور تیس سال کی عمر کے باوجود وہ سعید اجمل کا مستقبل روشن دیکھ رہے ہیں۔ پاکستانی کپتان شعیب ملک نے بھی سعید اجمل کی تعریف کی اور کہا کہ بیس اووروں کے بعد ایک اینڈ پر شاہد آفریدی تو ہوتے ہیں لیکن دوسرے اینڈ پر ایک مؤثر بولر کی کمی محسوس ہوتی تھی جو سعید اجمل پوری کر سکتے ہیں۔ ایشیا کپ کے لیےاعلان کردہ پندرہ رکنی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں ایشیا کپ چوبیس جون سے چھ جولائی تک کراچی اور لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔ | اسی بارے میں آئی سی سی ٹیم کراچی کے دورے پر19 May, 2008 | کھیل انتظامات سے مطمئن ہیں:آئی سی سی25 April, 2008 | کھیل پاکستانی کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ10 April, 2008 | کھیل چیمپئز ٹرافی کے حوالےسےبات چیت21 March, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان22 March, 2008 | کھیل ’ہیئر پاکستانی میچوں میں نہیں‘20 March, 2008 | کھیل ڈیرل ہیئر بحال اورانضمام حیران19 March, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||