’ٹیم منیجمنٹ تبدیل نہیں ہوگی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے سیکریٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ اولمپکس سے قبل ٹیم منیجمنٹ میں تبدیلی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو لوگ ان کی تقرری پر اعتراض کررہے ہیں وہ یہ بات وزیر کھیل سے پوچھیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر کھیل نے خالد محمود کی جگہ آصف باجوہ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا سیکریٹری مقرر کیا ہے جس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میرظفراللہ جمالی خوش نہیں ہیں۔ آصف باجوہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں باقاعدہ ٹیلی فون اور خط کے ذریعے پی ایچ ایف کے سیکریٹری کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے کہا گیا اور اگر کسی کو ان کی تقرری پر اعتراض ہے کہ یہ آئینی ہے یا نہیں وہ وزیر کھیل اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ سے بات کرے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ منگل کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں واقع پی ایچ ایف کے ہیڈکوارٹر گئے تھے لیکن سابق سکریٹری خالد محمود اور دیگر ذمہ دار افسروں کے نہ آنے کے سبب باقاعدہ چارج لئے بغیر ہی چلے گئے۔ آصف باجوہ نے کہا کہ ابھی تک ان کی جمالی صاحب سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں منیجر اور کوچ کی رپورٹ کا انتظار ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے واضح کردیا کہ اس مرحلے پر ٹیم منیجمنٹ میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ اس سوال پر کہ میر ظفراللہ جمالی جونیئر ایشیا کپ کے ٹرائلز کے سلسلے میں اسلام آباد گئے ہیں تو کیا سکریٹری کی حیثیت سے آپ اسلام آباد جاکر ٹرائلز میں موجود ہونگے؟ آصف باجوہ نے کہا کہ انہوں نے ٹیم منیجمنٹ کو مشورہ دیا ہے کہ ٹرائلز کی تاریخ کو آگے بڑھادیں لیکن اگر وہ ٹرائلز کرا لیتے ہیں تو وہ ان کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے کیونکہ جب وہ کوچ تھے تو اسوقت ان کی بھی یہی خواہش رہتی تھی کہ انہیں مکمل اختیارات کے ساتھ کام کرنے دیا جائے۔ | اسی بارے میں ’ہاکی فیڈریشن سے استعفیٰ نہیں دیا‘16 June, 2008 | کھیل خالد محمود آؤٹ آصف باجوہ اِن16 June, 2008 | کھیل خالد محمود ، ہاکی کے نئے سیکریٹری 02 April, 2007 | کھیل ہاکی فیڈریشن تحلیل، صدر برطرف29 April, 2008 | کھیل ہندوستان:ہاکی میں رشوت کا الزام22 April, 2008 | کھیل اذلان شاہ ٹورنامنٹ، ہاکی ٹیم کا اعلان23 April, 2008 | کھیل بھارتی ہاکی ٹیم اولمپکس سے باہر10 March, 2008 | کھیل ہاکی: پاکستان افتتاحی میچ ہارگیا29 November, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||