آخری میچ کے لیے چار نئے چہرے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ کے لیے سکواڈ میں چار نئے کھلاڑیوں شامل کیا ہے۔ سکواڈ میں شامل کیے جانے والوں میں نعمان اللہ اور رضوان احمد بیٹسمین ہیں جبکہ دو میڈیم فاسٹ بالر عبدالرؤف اور جنید ضیاء ٹیم میں شامل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے جس پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے اس میں سینئر کھلاڑی محمد یوسف اور شاہد آفریدی شامل نہیں۔ اس کے علاوہ فیصل آباد میچ میں دو وکٹیں حاصل کرنے والے کامران حسین کو بھی اس سکواڈ میں نہیں رکھا گیا۔ زمبابوے کی سیریز سے پہلے ہی سلیکشن کمیٹی اپنی اس سوچ کو واضح کر دیا تھا کہ اس ہوم سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمایا جائے گا اور فیصل آباد میچ کے بعد کپتان شعیب ملک نے بھی اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ پانچویں ایک روزہ میچ میں کچھ مزید سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا اور ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا امکان ہے۔ شیخوپورہ میں ہونے والا یہ میچ اس میدان پر ہونے والا دوسرا بین الاقوامی میچ ہے۔ اس سے پہلے سنہ 1998 میں شیخوپورہ میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا بین الاقوامی میچ زمبابوے نے جیتا تھا۔ پانچویں ایک روزہ میچ کا سکواڈ: |
اسی بارے میں اکمل، سلمان بٹ ٹیم سے باہر28 January, 2008 | کھیل یوسف کی سنچری، پاکستان کی فتح30 January, 2008 | کھیل جیت سے اعتماد میں اضافہ:شعیب30 January, 2008 | کھیل پاکستان کی لگاتار دوسری فتح24 January, 2008 | کھیل کراچی: پہلے میچ میں پاکستان فاتح21 January, 2008 | کھیل پاکستان زمبابوے پہلا ون ڈے کل20 January, 2008 | کھیل ’سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے‘18 January, 2008 | کھیل زمبابوے کو اننگز کی شکست 17 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||