اکمل، سلمان بٹ ٹیم سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف چوتھے ون ڈے کے سکواڈ میں وکٹ کیپر کامران اکمل اور اوپنر سلمان بٹ کو شامل نہیں کیاہے۔ صلاح الدین صلو کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے فیصل آباد میں 30 جنوری کو ہونے والے میچ کے لیے چودہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جس میں کامران اکمل اور سلمان بٹ کے علاوہ یاسر عرفات اور راؤ افتخار کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔ یاسر عرفات ملتان کے میچ میں کھیلے تھے۔ اوپنگ بیٹس مین خرم منظور کو اس سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ صلاح الدین صلو کا کہنا ہے کہ کامران اکمل کو ڈراپ نہیں کیا گیا، وہ ہمارے نمبر ایک وکٹ کیپر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ایک اور اچھے وکٹ کیپر کی بھی ضرورت ہے کیونکہ اگر کامران اکمل ان فٹ ہو جائیں تو ہمارے پاس ایسا وکٹ کیپر ہونا چاہیے جو ان کی جگہ لے سکے۔ اس لیے ہوم سیریز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرفراز احمد کو تجربہ دلانے کے لیے اس میچ میں انہیں کھلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان بٹ بھی ہمارے نمبر ایک اوپنگ بیٹس مین ہیں لیکن دوسرے اوپنرز کو تجربہ دلانہ مقصود ہے۔
صلاح الدین صلو نے کہا کہ عام طور ہوم سیریز میں چودہ رکنی سکواڈ ہی ہوتا ہے لیکن ہم نے پہلے پندرہ رکنی سکواڈ اس لیے دیا تھا تاکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہت اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ آل راؤنڈر وہاب ریاض کو شامل کرنے کے بارے میں صلاح الدین صلو نے کہا کہ وہاب ریاض کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہت اچھی آل راؤنڈ کارکردگی رہی ہے۔ صلاح الدین صلو نے کہا کہ پہلے تین میچز میں سلیکشن کمیٹی نے ہی کپتان اور کوچ کے مشورے سے ٹیم کا انتخاب کیا۔ اور اختلاف رائے تو ہر جگہ ہوتا ہے لیکن اس کا مطلب جھگڑا نہیں ہوتا اور انہیں میچ کے لیے ٹیم کے انتخاب میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس میچ میں ہو سکتا ہے کہ کسی سینئیر کو آرام دیا جائے اور ان کی جگہ کسی نوجوان کو موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ناصر جمشید نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور سلیکشن کمیٹی کو امید ہے کہ سلمان بٹ کے ساتھ ٹیم کو ناصر جمشید کی شکل میں اچھا اوپنر مل جائے لیکن ہماری کوشش ہو گی کہ دوسرے اوپنر جیسے خالد لطیف اور خرم منظور کو بھی موقع دیا جائے تاکہ وہ اپنے جوہر دکھا سکیں۔ چوتھے ایک روزہ کے لیے سکواڈ: شعیب ملک، خالد لطیف، ناصر جمشید، خرم منظور، محمد یوسف، یونس خان، مصباح الحق، شاہد آفریدی، فواد عالم، سرفراز احمد(وکٹ کیپر)، سہیل تنویر، کامران حسین، سہیل خان اور وہاب ریاض۔ |
اسی بارے میں پاکستان کی لگاتار دوسری فتح24 January, 2008 | کھیل کراچی: پہلے میچ میں پاکستان فاتح21 January, 2008 | کھیل پاکستان زمبابوے پہلا ون ڈے کل20 January, 2008 | کھیل ’سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے‘18 January, 2008 | کھیل زمبابوے کو اننگز کی شکست 17 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||