BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 January, 2008, 04:08 GMT 09:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کی لگاتار دوسری فتح

ناصر جمشید
ناصر جمشید نے اپنی اننگز میں چودہ چوکے لگائے
پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ایک روزہ میچ میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

حیدرآباد کے نیاز سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو فتح کے لیے 239 رن کا ہدف فراہم کیا تھا جو پاکستان نے سنتالیسویں اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر ناصر جمشید چوہتّر رن بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ شاہد آفریدی نے بھی تنتالیس رن کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

239 رن کے تعاقب میں پاکستان کے نئے اوپنر ناصر جمشید نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چونسٹھ گیندوں پر چوہتر رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ چونتیس کے سکور پرگری جب سلمان بٹ سترہ رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر ناصر جمشید اور یونس خان نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے سکور کو 129 تک پہنچا دیا۔ تاہم ناصر اور پھر یونس صرف دو رن کے وقفے سے آؤٹ ہوگئے۔ کپتان شعیب ملک بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور ایک سو انتالیس کے مجموعی سکور پر صرف چار رن بنا کر پرائس کی گیند پر سٹمپ ہوگئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ ایک سو اٹھہتر کے مجموعی سکور پرگری جب مصباح الحق بیس رن بنا کر کیچ ہوگئے۔ مصباح کے بعد شاہد آفریدی کھیلنے آئے اور انہوں نے محمد یوسف کے ہمراہ جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا دیا۔

اس سے قبل سہیل تنویر کی کریئر کی بہترین بولنگ نے ہملٹن مازا کادزا اور تاتندا تائبو کی عمدہ بیٹنگ کے اثرات زائل کرتے ہوئے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز پر محدود کر دیا۔

سہیل تنویر نے دس اوورز میں صرف 34 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل بھارت کے خلاف جے پور کے ون ڈے میں انہوں نے53 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مازا کادزا نے کیرئر بیسٹ87 رنز اسکور کیے جس میں دس چوکے شامل تھے جبکہ تائبو نے3 چوکوں کی مدد سے81 رنز کی اننگز کھیلی۔

 نیاز اسٹیڈیم دس سال کے طویل عرصے کے بعد بین الاقوامی میچ کی میزبانی کررہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شائقین کا جوش وخروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے اور وہ ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ میچ شروع ہونے سے گھنٹوں پہلے ہی تماشائیوں کی قطاریں اسٹیڈیم کے باہر لگی ہوئی تھیں اور انہیں مکمل تلاشی کے بعد میدان میں داخل ہونے دیا گیا۔

زمبابوے کے کپتان پراسپر اتسیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ووسی سبانڈا اور ہملٹن مازاکادزا نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستانی ٹیم کو پہلی کامیابی کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا۔ پانچویں اوور میں سبانڈا 16 کے مجموعی اسکور پر سہیل تنویر کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ انہوں نے9 رنز بنائے۔

سہیل تنویر نے دوسری کامیابی چبابا کو صفر پر سلپ میں مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ کرا کے حاصل کی۔ اس وقت مہمان ٹیم کا اسکور صرف19 رنز تھا۔
مازا کادزا اور تائبو نے اعتماد سے بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے اسکور میں137 رنز کا اضافہ کیا۔

جارحانہ بیٹنگ کرنے والے مازا کادزا ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنی پہلی سنچری سے تیرہ رنز پہلے شاہد آفریدی کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔

تائبو نے سمجھداری سے بیٹنگ کرتے ہوئے سنگلز اور ڈبلز کی مدد سے اننگز کو آگے بڑھاتے رہے لیکن وہ بھی ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنی دوسری سنچری سے پہلے ہی پویلین لوٹ گئے۔ ان کی وکٹ سہیل تنویر نے کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ کراکر حاصل کی۔ سہیل تنویر اس سے قبل برینڈن ٹیلر کو26 رنز پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ کرا چکے تھے۔

ابتدائی اوورز میں غیرمؤثر ثابت ہونے والے راؤ افتخار نے ایک ہی اوور میں شان ولیمز اور میتسیکنیری کو آؤٹ کردیا۔ اس مرحلے پر زمبابوے کی پانچ وکٹیں اسکور میں صرفنو رنز کے اضافے سے گرگئیں۔

آفریدی اور کپتان شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی البتہ سمیع اللہ نیازی مسلسل دوسرے میچ میں وکٹ سے محروم رہے۔

نیاز سٹیڈیم نے دس سال کے طویل عرصے کے بعد بین الاقوامی میچ کی میزبانی کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شائقین کا جوش وخروش دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا اور وہ ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ میچ شروع ہونے سے گھنٹوں پہلے ہی تماشائیوں کی قطاریں اسٹیڈیم کے باہر لگی ہوئی تھیں اور انہیں مکمل تلاشی کے بعد میدان میں داخل ہونے دیا گیا۔

پاکستانی ٹیم: شعیب ملک ( کپتان) سلمان بٹ۔ ناصر جمشید۔ یونس خان ۔ محمد یوسف۔ مصباح الحق۔ شاہد آفریدی۔ کامران اکمل۔ راؤ افتخار۔ سمیع اللہ نیازی اور سہیل تنویر۔

زمبابوے کی ٹیم: پراسپر اتسیا ( کپتان ) ووسی سبانڈا۔ ہملٹن مازا کادزا۔ برینڈن ٹیلر۔ تاتندا تائبو۔ شان ولیمز۔ چمونوروا چبابا ۔ اسٹورٹ متسیکنیاری۔ ر ے پرائس۔ گیری برینٹ اور ایلٹن چیگمبورا۔

سری لنکا کے اشوکا ڈی سلوا اور پاکستان کے ندیم غوری امپائرز جبکہ انگلینڈ کے کرس براڈ میچ ریفری ہیں۔

زمبابوے کا کھلاڑیکرکٹ کی جھلکیاں
کراچی میں ایک روزہ میچ کی جھلکیاں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد