جیت سے اعتماد میں اضافہ:شعیب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اپنی آل راؤنڈ کارکردگی کے سبب فیصل آباد میں ہونے والے چوتھے میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے فتح کا سہرا محمد یوسف کے سر باندھا ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرنا آسان تھا اور شام کو اس وکٹ پر بیٹنگ کرنے میں مشکلات آئیں لیکن محمد یوسف نے بہترین کارکردگی دکھائی اور فتح میں ان کا کردار سب سے زیادہ تھا۔ شعیب ملک نے اپنے رن آؤٹ ہونے پر کہا کہ ہماری ٹیم کو وکٹوں کے درمیان رن لینے اور فیلڈنگ میں مشکلات ہیں لیکن اس پر کام سیریز کے درمیان نہیں ہو رہا کہ کہیں کوئی ان فٹ نہ ہو سکے اور سیریز کے بعد ان خامیوں پر ضرور کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے آنے سے پہلے ہمارے پاس اتنا وقت ہو گا کہ ہم ان خامیوں کو دور کرنے کے لیے محنت کریں گے۔ شعیب ملک نے کہا کہ جیت ہمیشہ اعتماد میں اضافہ کرتی ہے چاہے وہ کمزور ٹیم کے خلاف ہی کیوں نہ ہو اور زمبابوے کو ہم کمزور ٹیم نہیں سمجھتے۔ اس سیریز میں بیٹنگ وکٹیں بنانے کے عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک نے کہا کہ’آج کل ایک روزہ میچز میں ہر ملک میں بیٹنگ وکٹیں بنائی جا رہیں ہیں اور ہمیں چونکہ بیٹنگ کے شعبے میں کچھ کھلاڑیوں کو تجربہ دلانہ تھا اس لیے بھی بیٹنگ وکٹیں بنائیں گئیں‘۔ زمبابوے کی ٹیم کے کپتان مسکاٹزا نے اس شکست کو اپنے لیے مایوس کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میچ میں ہمارے بالرز اچھی کاکردگی نہ دکھا سکے۔ ان کے بقول پاکستان کے خلاف اس سیریز میں انہوں نے سپن بالنگ کے خلاف کھیلنا سیکھا ہے جو بعد میں ہماری ٹیم کے کام آئے گا۔ |
اسی بارے میں یوسف کی سنچری، پاکستان کی فتح30 January, 2008 | کھیل ’دو میچ جیتیں تو ڈھیلے پڑ جاتےہیں‘29 January, 2008 | کھیل ایک روزہ میچوں کا نیا ریکارڈ30 January, 2008 | کھیل اکمل، سلمان بٹ ٹیم سے باہر28 January, 2008 | کھیل پاکستان نے ون ڈے سیریز جیت لی27 January, 2008 | کھیل آفریدی: چھکوں کا عالمی ریکارڈ 27 January, 2008 | کھیل پاکستان کی لگاتار دوسری فتح24 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||