BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 January, 2008, 16:32 GMT 21:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دو میچ جیتیں تو ڈھیلے پڑ جاتےہیں‘

شعیب ملک
’چوتھے ایک روزہ میچ میں کچھ نوجوان کھلاڑیوں کا ڈبیو ہوگا‘
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہو گی کہ زمبابوے کو سیریز پانچ صفر سے ہرائی جائے لیکن پاکستانی ٹیم کی ایک کمزوری یہ بھی ہے کہ وہ دو میچز یا سیریزجیت لیتی ہے تو ڈھیلی پڑ جاتی ہے۔

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں تیس جنوری کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان چوتھے ایک روزہ میچ سے ایک دن پہلے پریکٹس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ’ کل کے میچ میں دو نئے اوپنرز کو آزمایا جائے گا اور یقینا چوتھے ایک روزہ میچ میں کچھ نوجوان کھلاڑیوں کا ڈبیو ہوگا‘۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے فیصل آباد میچ کے لیے جس چودہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا اس میں سلمان بٹ کا نام شامل نہیں تھا۔شعیب ملک نے کہا کہ’سلمان بٹ کو ڈراپ نہیں کیا گیا وہ ہمارے نمبر ایک اوپنگ بیٹسمین ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ آسٹریلیا کے دورے سے پہلے اور نئے کھلاڑیوں کو تجربہ دلانے کے لیے موقع دیا جائے تاکہ اگر کوئی کھلاڑی فارم میں نہ ہو تو اس کا متبادل موجود ہو‘۔

انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کے آنے سے اور کارکردگی دکھانے سے ٹیم کے سینئر کھلاڑی بھی زیادہ محنت کریں گے کیونکہ انہیں اندازہ ہو گا کہ ان کا متبادل موجود ہے اور یہ بات پاکستان کی کرکٹ کے لیے بہت خوش آئند ہے۔

انہوں نے نوجوان اوپنر ناصر جمشید کی تعریف کی اور کہا کہ’وہ کافی باصلاحیت اور بااعتماد ہیں لیکن اس میں کچھ بہتری کی ضرورت ہے۔ مثلا جب ان کے ساتھی کھلاڑی آؤٹ ہو رہے ہوتے ہیں اس وقت بھی وہ جارحانہ اندازا میں کھیلتے ہیں جب کہ اس وقت کچھ ذمہ داری اور سمجھ داری سے کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہیں یہ بات سمجھائی جا رہی ہے اور امید ہے کہ وہ پاکستان کے لیے کافی دیر کھیل سکیں گے‘۔

شعیب ملک نے بالنگ کے شعبے میں نئے آنے والے فاسٹ بالرز کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اس میں بھی ہمیں متبادل کھلاڑی مل رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ جن شعبوں میں ضرورت ہے اس میں بیک اپ تیار کیا جائے۔

 سلمان بٹ کو ڈراپ نہیں کیا گیا وہ ہمارے نمبر ایک اوپنگ بیٹسمین ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ آسٹریلیا کے دورے سے پہلے اور نئے کھلاڑیوں کو تجربہ دلانے کے لیے موقع دیا جائے تاکہ اگر کوئی کھلاڑی فارم میں نہ ہو تو اس کا متبادل موجود ہو۔
شعیب ملک

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کو کمزور ٹیم نہیں سمجھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ اور وکٹوں کے درمیان دوڑ کر رن لینے کی صلاحیت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور یہ خامیاں ملتان کے میچ میں واضح تھیں۔

ادھر زمبابوے کی ٹیم کے زخمی کپتان پروسپر اتسیا فٹ نہیں ہو سکے ہیں اور کل کے میچ میں بھی مسکاتزا کپتانی کریں گے۔ مسکاتزا نے کہا کہ گو کہ وہ سیریز کے پہلے تین میچز ہار چکے ہیں لیکن وہ پیچھے دیکھنے کی بجائے آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں اور سیریز 0-5 سے ہارنے کی بجائے وہ 2-5 سے ہارنے کی کوشش کریں گے اور ہماری کوشش ہو گی کہ کل کے میچ میں بہتر کارکردگی دکھائیں۔

زمبابوے کی ٹیم کے کوچ روبن براؤن نے کہا کہ ملتان میں ان کی ٹیم نے نسبتا اچھی کارکردگی دکھائی اور ہم اسی پالیسی کے تحت کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ روبن براؤن نے کہا کہ تین میچز میں شکست سے ان کی ٹیم کا مورال کم نہیں ہوا۔

رومن براؤن نے کہا کہ آئی سی سی نے ہم پر ٹیسٹ کھیلنے کی پابندی نہیں لگائی تھی بلکہ یہ پابندی ہم نے خود اپنے اوپر عائد کی تھی تاکہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو ہم تجربہ دلا کر ٹیسٹ کرکٹ میں لائیں اور اس وقت ہماری ٹیم تیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہے۔

زمبابوے کا کھلاڑیکرکٹ کی جھلکیاں
کراچی میں ایک روزہ میچ کی جھلکیاں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد