آفریدی: چھکوں کا عالمی ریکارڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی نے ملتان میں زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچ کے دوران اپنے کیریر کا دو سو پینتالیسواں چھکا لگا کر جے سوریا کا ایک روزہ میچوں میں زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ شاہد آفریدی نے اس میچ میں چھ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے باون گیندوں پر پچاسی رن کی اننگز کھیلی۔ آفریدی نے یہ ریکارڈ دو سو باون میچوں میں حاصل کیا جبکہ جے سوریا نے چار سو تین میچوں میں اتنے چھکے لگائے۔
ملتان میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو سینتیس رن سے شکست دے کی پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر 272 رن بنائے تھے جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم سات وکٹ کے نقصان پر دو سو پینتیس رن بنا سکی۔ سیریز کا چوتھا میچ تیس جنوری کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ دو فروری کو شیخوپورہ میں ہوگا۔ |
اسی بارے میں پاکستان کی لگاتار دوسری فتح24 January, 2008 | کھیل کراچی: پہلے میچ میں پاکستان فاتح21 January, 2008 | کھیل پاکستان زمبابوے پہلا ون ڈے کل20 January, 2008 | کھیل ’سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے‘18 January, 2008 | کھیل زمبابوے کو اننگز کی شکست 17 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||