BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 April, 2007, 20:38 GMT 01:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موج میلہ، ناچ گانا ۔ یہ ہےکرکٹ کا عالمی کپ

ویسٹ انڈیز کے تماشائی سپورٹس مین سپرت کے تحت میچ دیکھ رہے ہیں
ویسٹ انڈیز میں جاری عالمی کرکٹ کپ تماشائیوں کی تعداد کے باعث پھیکا پھیکا لگ رہا ہے اور مقامی لوگوں کی دلچسپی بھی مہنگے ٹکٹوں اور میزبان ٹیم کی خراب کارکردگی کے سبب بہت کم ہے۔

لیکن پھر بھی غل غپاڑے اور پارٹی کے شوقینوں کے لیے عالمی کپ شوق پورا کرنے کا خوب موقع لایا ہے۔

ویسٹ انڈیز میں کرکٹ کا مطلب ہے غل غپاڑہ، رقص اور موسیقی۔ اور یہ سب کچھ ہرحال میں جاری رہتا ہے۔

اگر ویسٹ انڈیز کی ٹیم جیت رہی ہو تو اس جشن میں جوش کا تڑکا بھی لگ جاتا ہے اور اگر میزبان ٹیم ہار رہی ہو تو بھی سپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ ہوتا ہے اور جیتنے والا کا ساتھ دیا جاتا ہے۔

یہی بات کہی ویسٹ انڈیز کے ایک تماشائی کولن گورڈن نے اس وقت جب ویسٹ انڈیز کی ٹیم سری لنکا کے خلاف تین سوچار رن کے ہدف کے تعاقب میں شدید مشکل میں تھی۔

کولن گورڈن کےمطابق انہیں معلوم نہیں کہ ویسٹ انڈیزاس پہاڑسے ہدف کاتعاقب کیسےکرے گی اس لیے سوچا کہ چلیں پھر پارٹی ہی کرلیتے ہیں۔

اور ویسٹ انڈین میزبانوں کی دیکھا دیکھی میچ دیکھنے آنے والے مہمان بھی نتائج سےقطع نظرماحول سےلطف اٹھا رہے ہیں۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیزکےمیچ میں آسٹریلیاسےآئے ایک تماشائی پول میسنجرکہنے لگے مزیدار میچ تو ہوتے ہی رہیں گے۔ ہم تو خوش ہو رہے ہیں اور جشن منا رہے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میچ کا نتیجہ کیا ہوگا لیکن میچ کے بعد تو پارٹی ہوگی۔

تماشائی
اگرچہ ویسٹ انڈیز اب عالمی کپ سے باہر نظر آتی ہے لیکن تماشائیوں کا جوش و خروش ابھی بھی باقی ہے

شرلی ہائٹس اینٹیگا میں ایک ایسا پہاڑی مقام ہے جہاں اتوار کو زندہ دلان اینٹیگا کے لیے موسیقی اور کھانے پینے کا انتظام ہوتا ہے۔ پول میسنجر مجھے وہاں بھی مل گئے۔ فرمانے لگے دنیا میں پارٹی کے لیے ویسٹ انڈیز سے اچھی جگہ نہیں ہے۔

عالمی کپ کے حوالے سے ویسٹ انڈیز میں سرکاری اور کاروباری سطح پر زبردست تیاریاں کی گئی تھیں۔

کبھی کسی ادارے اور کبھی کسی محکمے کی جانب سے روزانہ ہی کہیں نہ کہیں پارٹی کا اہتمام ہوتا ہے۔

شرلی ہائٹس پر ہی ہفتے میں ایک پارٹی کم محسوس ہوئی اور ایک مقامی ٹیلی فون کمپنی نے منگل کے روز بھی پارٹی کا اہتمام کر ڈالا۔

اس کی منتظم ویلری ہوج کا کہنا تھا کہ ویسے تو یہ بھی عالمی کپ تقریبات کا حصہ ہے لیکن اس کو بھی سالانہ جشن بنانے کی کوشش ہوگی۔

سپر ایٹ کے ایک میچ میں مجھے ایک صاحب ہالینڈ کی ٹوپی اور کٹ پہنے نظر آئے۔

اس پر کہ ہالینڈ تو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے، جواب ملا کہ سینٹ کٹس میں ابتدائی راؤنڈ کے تمام میچ دیکھے ہیں اور اب تعطیلات کا اختتام سپر ایٹ کے میچوں میں جشن منا کر کریں گے۔

اب تک تو ویسٹ انڈیزمیں لوگوں نےاپنی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد بھی زندہ دلی کا دامن ہاتھ سے نھیں چھوڑا۔ میزبانوں کی سیمی فائنل کھیلنے کے امید گو ابھی ہے لیکن دیوانے کے خواب سے کچھ زیادہ نہیں ہے۔ تو پھر اب جبکہ ویسٹ انڈیز عملاً تقریباً عالمی کپ سے باہر ہوگئی ہے دیکھنا یہ ہوگا کہ یہ زندہ دلی اور یہ خوش مزاجی جاری رہے گی یا نہیں۔

ایمبروزگاتے بجاتے کرکٹرز
رچرڈسن اور ایمبروز اب بھی ’بینڈ‘ بجاتے ہیں
نائجل بیپٹسٹکرکٹ کے ڈی جے
شائقین کو لبھانے پر ’مین آف دی میچ‘ پانے والے
لال بتی کے بغیر
گیانا کے دارالحکومت میں ٹریفک لائٹس نہیں
میزبان باہر ہو گئے
ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ
صرف بِیس منٹ میں
اینٹیگا میں لوگ اتنے کہ صرف ایک سٹیشن بھرے
’شمشان گھاٹ‘
سبائنا پارک کی خاموشی اور شفیع کا اداس دل
پھیکا پھیکا ورلڈ کپ
اگر ویسٹ انڈیز عالمی کپ سے باہر ہوگیا تو؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد