پاکستان: 265 پر آٹھ آؤٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کے دو سو اکہتر رنز کے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے اڑتالیس اووروں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو پینسٹھ رن بنائے ہیں۔ اس وقت انضمام الحق اور شعیب اختر کریز پر ہیں۔ براڈ ایک موقع پر ہیٹ ٹرک پر تھے جن انہوں نے کامران اکمل اور عبدالرزاق کو دو گیندوں پر آؤٹ کیا۔ انہوں نے میچ میں تین وکٹیں لیں۔ یونس خان نے ایک سو ایک رن بنائے جبکہ محمد یوسف ساٹھ رن پر آؤٹ ہوئے۔ یہ محمد یوسف کی پچاسویں نصف سنچری تھی۔ شاہد آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی پہلی دو وکٹیں انتیس کے سکور پر گری تھیں۔ اوپنر محمد حفیظ نے ایک اوور میں ایک چھکا اور دو چوکے لگائے لیکن اس کے بعد یونس خان کی کال پر ایک خطرناک رن لیتے ہوئے رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے انیس گیندوں پر بیس رنز بنائے۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے جو لیوس کی ایک باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلتے ہوئے کولنگ وڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو اکہتر رنز بنائے ہیں اور اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کے لیئے دو سو بہتر رنز کا ٹارگٹ ملا ہے۔ انگلینڈ کی طرف سے کپتان اینڈریو سٹراس، کالنگوڈ اور ڈیلرمپل نے نصف سنچریاں بنائیں۔ انگلینڈ کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لیوئس تھے جو رانا نوید کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل ساجد محمود تھے جنہیں شعیب اختر نے رن آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کے کھلاڑی کولنگوڈ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اکسٹھ رنز بنائے۔ ان کو نوید الحسن کی گیند پر شعیب اختر نے کیچ آؤٹ کیا۔ اس سے قبل کلارک صفر کے سکور پر عبدالرزاق کی گیند پر بولڈ ہو گئے تھے۔ رانا نوید نے ہی ڈیلرمپل کو گیند پر بولڈ کیا تھا۔ انہوں نے باسٹھ رنز بنائے۔ شعیب اختر نے پہلے انگلینڈ کے اوپنر ٹریسکوتھک کو بغیر کسی رن کے بولڈ کر دیا اور کھیل کے پچیسویں اوور میں بیل کو بیالیس رنز پر آؤٹ کر دیا۔ ان کا کیچ محمد حفیظ نے لیا۔ رانا نوید کی طرف سے کروائے جانے والے بائیسویں اوور کی تیسری گیند پر پیٹرسن ایک شاٹ کھیلتے ہوئے شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اوپنر سٹراس جارحانہ کھیل کھیلتے ہوئے پینتالیس گیندوں میں پچاس رنز مکمل کرنے کے بعد عبدالرزاق کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت بیل اور کولن وڈ کریز پر ہیں۔ تاہم پہلی وکٹ گرنے کے بعد انگلینڈ کے دونوں بیٹسمینوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے دونوں تیز بولرز کو خوبصورت شاٹ لگاتے ہوئے پہلے دس اوورز میں پچاس رنز مکمل کر لیئے۔ پاکستان کی ٹیم نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یہ میچ سوتھیمٹن کے روز باؤل میدان پر کھیلا جا رہا ہے۔ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلا میچ بارش کی وجہ سے برابری پر ختم کر دیا گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا دیا تھا۔ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے برعکس پاکستانی ٹیم نے ایک روزہ اور ٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں عمدہ بولنگ کر کے انگلینڈ کی ٹیم کو دباؤ میں رکھا ہے۔ پاکستان کی ٹیم اگر اس میچ میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی تو اسے ایک روزہ میچوں کی سیریز ناقابل شکست برتری حاصل ہو جائے گا۔ پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ور اس میچ میں وہی ٹیم کھلائی ہے جس نے لارڈز کے گراؤنڈ پر انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں انہی مشکلات کا سامنا ہے جس کا پاکستان نے ٹیسٹ سیریز میں کیا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم کے صف اؤل کے تمام بولر ان فٹ ہو چکے اور اسے دوسرے درجے کے بولروں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ ہارمیسن اور ڈیرن گف کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے انگلینڈ نے ساجد محمود کو میچ میں کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ون ڈے میچوں میں انگلینڈ کی ٹیم کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور پچھلے دس میچوں میں انگلینڈ کی ٹیم نو میچ ہار چکی ہے اور ایک میچ برابری پر ختم ہوا تھا۔ پاکستان کی طرف سے لارڈز کے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گا اور اسے پتہ ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم انتہائی خطرناک ہے اور اس سے جیتنے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروے کار لانا ہو گا۔ پاکستان کی ٹیم: انضمام الحق، شیعب ملک، محمد حفیظ، یونس خان، محمد یوسف، عبد الرزاق، شاہد آفریدی، کامران اکمل، رانا نوید الحسن، شعیب اختر، محمد آصف۔ انگلینڈ کی ٹیم۔ اینڈریو سٹراس، مارکس ٹریسکوتھک،این بیل، کیون پیٹرسن، پال کولنگوڈ، جیمی ڈارلیمپل، رکی کلارک، کرس ریڈ، جان لیوئس، سٹوراٹ براڈ اور ساجد محمود۔ | اسی بارے میں لارڈز: انگلینڈ کو واضح شکست02 September, 2006 | کھیل بارش کی وجہ سے میچ ختم 30 August, 2006 | کھیل ہار کا سلسلہ روکنے کی کوشش29 August, 2006 | کھیل ’ہئیر سے تحقیقات پہلے کریں‘29 August, 2006 | کھیل ٹونٹی ٹونٹی میچ: پاکستان کی جیت28 August, 2006 | کھیل پاکستان کی یقین دہانی قبول 26 August, 2006 | کھیل ہئیر :استعفے کے لیے5 لاکھ ڈالر 25 August, 2006 | کھیل پاکستان کا طریقہ کار غلط تھا: مانی25 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||