’ہئیر سے تحقیقات پہلے کریں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ایک خط کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ آسٹریلوی ایمپائر ڈیرل ہیئر خلاف فوری تحقیقات کروائی جائیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ چونکہ آئی سی سی کو پانچ لاکھ کے عوض استعفی کی پیشکش کرنے کے بعد ڈیرل ہیئر کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں اس لیے ڈیرل ہیئر کا خلاف تحقیقات انضمام کے خلاف ہونے والی سماعت سے پہلے ہونی چاہیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ خط لکھنے کا فیصلہ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے خلاف بال ٹمپرنگ کے الزامات کے بعد بلوائی جانے والے ہنگامی اجلاس کی منسوخی کے بعد کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان عتیق رؤف کے مطابق اس نئی صورتحال کے بعد پی سی بی کے چیئر مین شہریار خان نےآئی سی سی کو یہ خط لکھا ہے اور اس کے لیئے انہوں نے کپتان انضمام الحق کو بھی اعتماد میں لیا۔ پی سی بی کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ ڈیرل ہیئر وہ شخص ہے جس نے کرکٹ کے کھیل کو بدنام کیا اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کی ٹیم اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے بری ہو جائے گی۔ آئی سی سی نے اوول ٹیسٹ کے تنازعے کے بعد ایک ہنگامی اجلاس دبئی میں ہفتے کے روز طلب کیا تھا جس میں تمام کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے کرکٹ بورڈز کے سربراہان کو بلوایا گیا تھا۔ عتیق رؤف کے مطابق پی سی بی کے چیئر مین کا کہنا ہے کہ تمام صورتحال پاکستان کے حق میں جا رہی ہے اور اصل حقائق کھل کر سامنے آ چکے ہیں لہذا کسی ہنگامی اجلاس کی ضرورت محسوس نہیں کی جا رہی۔ |
اسی بارے میں ’تحریری پیشکش کا کہاگیا تھا‘ 28 August, 2006 | کھیل ڈیرل ہیئر کے خط کا متن 25 August, 2006 | کھیل سماعت:تاریخ کا اعلان آج متوقع 25 August, 2006 | کھیل پاکستان میں امپائر ہیئر پر تنقید26 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||