BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لارڈز: انگلینڈ کو واضح شکست
شعیب اختر
مین آف دی میچ شعیب اختر جنہوں نےاٹھائیس رنز کے عوض چار وکٹیں لیں۔
پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سنیچر کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی ہے۔

اس فتح سے پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

مین آف دی میچ شعیب اختر رہے جنہوں نے اٹھائیس رنز کے عوض چار وکٹیں لیں۔

بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہونے والے اس میچ میں اووروں کی تعداد کم کر کے چالیس کر دی گئی ہے۔



انگلینڈ نے پاکستان کو چالیس اوروں میں 167 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔محمد یوسف نےانچاس جبکہ انضمام الحق نے بیالیس رنز بنائے اور وہ دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو نو رنز بنانے کے بعد جان لوئس کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔جان لوئس کے دوسرے شکار شعیب ملک تھے جنہوں نے دس رنز بنائے۔ پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یونس خان تھے جنہوں نے 55 رنز بنائے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی تمام ٹیم 39.1 اوورز ایک سو چھیاسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رکی کلارک تھے جنہوں نے انتالیس رنز بنائے۔ شعیب اختر نے انہیں کلین بولڈ کیا۔

محمد آصف اور عبدارلزاق نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد آصف نے دس رنز دیے جبکہ عبدالرزاق نے تیس رنز دیے۔ شاہد آفریدی نے ایک وکٹ لی جبکہ برطانیہ کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن خراب موسم اور بارش کی وجہ سے کھیل وقت پر شروع نہ ہو سکا۔ جب کھیل شروع ہوا تو اس کا دورانیہ کم کر کے چالیس چالیس اوور کر دیا گیا۔

پاکستان کی طرف سے شعیب اختر نے بالنگ کا آغاز کیا اور اپنے پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر کپتان اینڈریو سٹراس کو آؤٹ کر دیا۔ وہ چھ رنز بنا کر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی انگلینڈ کےدوسرے اوپنر مارکس ٹریسکوتھک تھے جو محمد آصف کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

تین اعشاریہ پانچ اوور کے بعد اور پھر چھٹے میں دوبارہ بارش شروع ہونے پر کھیل روک دیا گیا تھا۔

بہت جلد ہی شعیب اختر نے ایئن بیل کو نو کے افرادی سکور پر آؤٹ کر دیا۔ ان کا کیچ انضمام الحق نے لیا۔ انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے چوتھے بلے باز پیٹرسن تھے جو محمد آصف کا دوسرا شکار بنے۔انہوں نے سترہ رنز بنائے اور انہیں نوید الحسن نے باؤنڈری پر کیچ کیا۔ کالنگ وڈ اؤٹ کو شاہد آفریدی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ انہوں نےسینتیس رنز بنائے جو کہ انگلینڈ کی جانب سے اس اننگز میں دوسرا بڑا سکو تھا۔

پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز شعیب ملک اور محمد حفیظ نے کیا لیکن محمد حفیظ ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ تیس کے سکور پر گری جب شعیب ملک دس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی پہلی دونوں وکٹیں نوجوان بولر جان لوئس نے لیں۔

اس کے بعد یونس خان کھیلنے آئے جنہوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پچپن رنز بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد یوسف اور انضمام الحق نے بغیر دقت کے مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔

اس سے قبل کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان اچھی پوزیشن میں تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم کردیا گیا۔

پہلے ون ڈے میں بھی بارش کی وجہ سے پاکستان کی اننگز تاخیر سے شروع کی گئی تھی اور پاکستان کو بتیس اوورز میں ایک سو انسٹھ رنز بنانے کا ہدف دیا گیا۔

پاکستانی ٹیم میں شامل ہیں انضمام الحق (کپتان)، محمد حفیظ، شعیب ملک، یونس خان، محمد یوسف، عبدالرزاق، شاہد آفریدی، کامران اکمل، رانا نوید، شعیب اختر اور محمد آصف۔

جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں: اینڈریو سٹراس، مارکس ٹریسکو تھیک، ایئن بیل، کیون پیٹرسن، پال کالنگ وڈ، جیمی ڈلریمپل، رکی کلارک، کرس ریڈ، جان لوائس، ڈیرب گوج اور سٹوارٹ بروڈ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد