BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بارش کی وجہ سے میچ ختم
شعیب اختر
شعیب اختر چھ ماہ کرکٹ کے میدان میں اترے ہیں۔
ویلز کے شہر کارڈف میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا ہے۔


پاکستان اس میچ میں اچھی پوزیشن میں تھا جب بارش کی وجہ سے میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

بارش کی وجہ سے پاکستان کی اننگز تاخیر سے شروع کی گئی اور پاکستان کو بتیس اوورز میں ایک سو انسٹھ رنز بنانے کا ہدف دیا گیا۔

پاکستان نے سات اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر چھیالیس رن بنائے تھے جب دوبارہ بارش شروع ہو گئی اور میچ روک دیا گیا۔

پاکستان کی طرف سے شعیب ملک اور محمد حفیظ نے پاکستان کی اننگز کا آغاز کیاتھا۔ گیارہ کے مجموعی سکور پر پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب شیعب ملک ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو کر پویلین میں واپس پہنچ گئے۔شعیب ملک کی وکٹ انگلینڈ کے نوجوان کھلاڑی براڈ نے حاصل کی۔

شیعب ملک کی جگہ یونس خان کھیلنے آئے۔یونس خان نے بارہ گیندوں میں بارہ اور محمد حفیظ نے تیئس گیندوں میں اٹھارہ رنز بنائے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم اننچاس اعشاریہ دو اورز میں دو سو دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

انگلینڈ کی اننگز کے دوران محمد آصف اور شیعب اختر نے تین تین وکٹیں حاصل کئیں ۔ شاہد آفریدی نے دو جبکہ محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کے آخری کھلاڑی ڈیرن گف آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز 88 این بیل نے بنائے۔

میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کی انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دے دی تھی۔ اوول ٹیسٹ میں آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر نے اس وقت انگلینڈ کی جیت کا اعلان کر دیا جب پاکستان ٹیم احتجاجاً واپس میدان میں نہ آئی۔

پاکستان نے اس ٹیم کو برقرار رکھا ہے جس نے ٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو با آسانی ہرا دیا تھا۔

اس میچ میں پاکستان نے محمد حفیظ، شیعب ملک، یونس خان، محمد یوسف، انضمام الحق، شاہد آفریدی، عبد الرزاق، کامران اکمل، رانا نوید الحسن، شعیب اختر، اور محمد آصف پر مشتمل ٹیم کو میدان میں اترا تھا۔

انگلینڈ کی ٹیم: مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس (کپتان) ، این بیل، کیون پیٹرسن، کولنگ وڈ، ڈارلیمپل، کرس ریڈ، رکی کلارک، ڈیرن گف، ساجد محمود، اور سٹیورٹ براڈ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد