 | | | پاکستان کی ٹیم نے محمد آصف سے بہت توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔ |
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ شروع ہو گیا ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستان نے اس ٹیم کو برقرار رکھا جس نے ٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو با آسانی ہرا دیا تھا۔ اس میچ میں پاکستان نے محمد حفیظ، شیعب ملک، یونس خان، محمد یوسف، انضمام الحق، شاہد آفریدی، عبد الرزاق، کامران اکمل، رانا نوید الحسن، شعیب اختر، اور محمد آصف پر مشتمل ٹیم کو میدان میں اترا تھا۔انگلینڈ کی ٹیم: مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس (کپتان) ، این بیل، کیون پیٹرسن، کولنگ وڈ، ڈارلیمپل، کرس ریڈ، رکی کلارک، ڈیرن گف، ساجد محمود، اور سٹیورٹ براڈ۔ |