BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 September, 2006, 21:33 GMT 02:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان دو وکٹوں سے جیت گیا
شعیب اختر
شعیب اختر نے شروع ہی میں ٹریسکوتھک کو بولڈ کر دیا
پاکستان نے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو دو وکٹوں سے ہرا دیا۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے دو سو اکہتر رن بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے انتالیسویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ انضمام الحق چوالیس پر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے چوکہ لگا کر آخری رن حاصل کیے۔ ان کے ساتھ شعیب اختر کریز پر موجود تھے۔

پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ پہلا میچ بارش کی وجہ سے برابری پر ختم کر دیا گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا دیا تھا۔

پاکستان کی طرف سے یونس خان نے سب سے زیادہ سکور کیا اور ایک سو ایک رن بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے براڈ ایک موقع پر ہیٹ ٹرک پر تھے جب انہوں نے کامران اکمل اور عبدالرزاق کو دو گیندوں پر آؤٹ کیا۔ انہوں نے میچ میں تین وکٹیں لیں۔

محمد یوسف ساٹھ رن پر آؤٹ ہوئے۔ یہ محمد یوسف کی پچاسویں نصف سنچری تھی۔ شاہد آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی پہلی دو وکٹیں انتیس کے سکور پر گری تھیں۔ اوپنر محمد حفیظ نے ایک اوور میں ایک چھکا اور دو چوکے لگائے لیکن اس کے بعد یونس خان کی کال پر ایک خطرناک رن لیتے ہوئے رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے انیس گیندوں پر بیس رنز بنائے۔

پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے جو لوئیس کی ایک باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلتے ہوئے کولنگ وڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی طرف سے کپتان اینڈریو سٹراس، کالنگوڈ اور ڈیلرمپل نے نصف سنچریاں بنائیں۔

شعیب اختر نے انگلینڈ کے اوپنر ٹریسکوتھک کو بغیر کسی رن کے بولڈ کر دیا اور کھیل کے پچیسویں اوور میں بیل کو بیالیس رنز پر آؤٹ کر دیا۔ ان کا کیچ محمد حفیظ نے لیا۔

رانا نوید کی طرف سے کروائے جانے والے بائیسویں اوور کی تیسری گیند پر پیٹرسن ایک شاٹ کھیلتے ہوئے شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی ٹیم نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یہ میچ ساؤتھیمپٹن کے روز باؤل میدان پر کھیلا جا رہا ہے۔

ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے برعکس پاکستانی ٹیم نے ایک روزہ اور ٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں عمدہ بولنگ کر کے انگلینڈ کی ٹیم کو دباؤ میں رکھا ہے۔ پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ور اس میچ میں وہی ٹیم کھلائی ہے جس نے لارڈز کے گراؤنڈ پر انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں انہی مشکلات کا سامنا ہے جس کا پاکستان نے ٹیسٹ سیریز میں کیا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم کے صف اؤل کے تمام بولر ان فٹ ہو چکے اور اسے دوسرے درجے کے بولروں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

ہارمیسن اور ڈیرن گف کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے انگلینڈ نے ساجد محمود کو میچ میں کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ون ڈے میچوں میں انگلینڈ کی ٹیم کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور پچھلے دس میچوں میں انگلینڈ کی ٹیم نو میچ ہار چکی ہے اور ایک میچ برابری پر ختم ہوا تھا۔

پاکستان کی ٹیم: انضمام الحق، شیعب ملک، محمد حفیظ، یونس خان، محمد یوسف، عبد الرزاق، شاہد آفریدی، کامران اکمل، رانا نوید الحسن، شعیب اختر، محمد آصف۔

انگلینڈ کی ٹیم۔ اینڈریو سٹراس، مارکس ٹریسکوتھک،این بیل، کیون پیٹرسن، پال کولنگوڈ، جیمی ڈارلیمپل، رکی کلارک، کرس ریڈ، جان لیوئس، سٹوراٹ براڈ اور ساجد محمود۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد