پاکستان نے ملتان ٹیسٹ جیت لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے ملتان ٹیسٹ میچ میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو بائیس رنز سے ہرا دیا ہے۔ پاکستان نے میچ کے پانچویں روز شاندار بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 175 رنز پر آؤٹ کر کے میچ بائیس رنز سے جیت لیا۔ لیگ سپنر دانش کنیریا نے چار کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ فاسٹ بولر شعیب اختر نے تین اور محمد سمیع نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی طرف سے وکٹ کیپر گیرنٹ جونز تینتیس رنز کے انفرادی سکور کے ساتھ انگلینڈ کے سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔ گیرنٹ جونز نے یوڈال کے ساتھ مل کر انگلینڈ کو جیت کے نزدیک لا کھڑا کر دیا تھا لیکن آخری کھلاڑی شیعب اختر کی تیز بولنگ کا سامنا نہ کر سکے ۔ پاکستان نے میچ کے پانچویں روز کھانے کے وقفے سے پہلے چھ وکٹیں حاصل کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنا لی تھی۔
پانچویں روز آوٹ والے کھلاڑیوں میں اینڈریو سٹراس نے 23، این بیل، 31، کولنگ وڈ، 3، کیون پیٹرسن، 19 ، اینڈریو فلنٹاف، گیرنٹ جونز،33، ایشلے جائلز، 14،یوڈال 18، ہارمیسن 9 رنز بنائے۔ ہوگارڈ بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے پہلے انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا اس کا چوبیس رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔ اوپنر اینڈریو سٹراس اور این بیل نے اعتماد کے ساتھ سکور کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کوچونسٹھ تک پہنچا دیا جب دانش کنریا نے یک بعد دیگرے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پاکستان کو دوبارہ مقابلے میں کھڑا کر دیا۔ محمد سمیع نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے کولنگ وڈ اور کیون پیٹرسن کو آؤٹ کی میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط کر دی۔ گیرنٹ جونز نے سپنر یوڈال کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو فتح کے قریب لا کھڑا کیا جب شیعب اختر نے گیرنٹ جونز کو بولڈ کر دیا۔ شیعب اختر نے گیرنٹ جونز ، ایشلے جائلز اور ہارمیسن کو آؤٹ کر پاکستان کی فتح کو یقینی بنا دیا۔ پاکستان۔ انضمام الحق( کپتان) سلمان بٹ۔ شعیب ملک۔ یونس خان۔ محمد یوسف۔ حسن رضا۔ کامران اکمل۔ محمد سمیع۔ دانش کنیریا۔ شبیراحمد اور شعیب اختر انگلینڈ۔ مارکس ٹریسکوتھک( کپتان) اینڈریو اسٹراس۔ کیون پیٹرسن۔ ایئن بیل۔ پال کالنگ ووڈ۔ اینڈریو فلنٹوف۔ ایشلے جائلز۔ اسٹیو ہارمیسن۔ میتھیو ہوگرڈ اور گیرائنٹ جونز۔ |
اسی بارے میں بٹ کی عمدہ بیٹنگ مگر دباؤ برقرار14 November, 2005 | کھیل شبیر: 10 میچوں میں پچاس وکٹیں14 November, 2005 | کھیل انگلینڈ کا پلّہ بھاری13 November, 2005 | کھیل ملتان ٹیسٹ: پہلا دن انگلینڈ کے نام12 November, 2005 | کھیل ’شعیب یہ کیا کررہے ہو؟‘13 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||