صالح محمد، ایشین سنوکر سیمی فائنل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نمبر ایک اور قومی چیمپئن صالح محمد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنکاک میں ہونے والی اکیسویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ کوارٹرفائنل میں صالح محمد نے دلچسپ مقابلے کے بعد سنگاپور کے کیتھ ای بون آن کو چار کے مقابلے میں پانچ فریمز سے شکست دی۔ کیتھ ای بون آن پاکستان کے محمد یوسف کو چار ایک کے یک طرفہ مقابلے کے بعد ہرا کر صالح محمد کے سامنے آئے تھے۔ ایک مرحلے پر صالح محمد کو تین ایک کی سبقت حاصل تھی لیکن ان کے حریف نے سخت مقابلہ کیا۔ فیصلہ کن نویں فریم میں صالح محمد نے24 کے مقابلے میں 44 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔ صالح محمد نے اس سے قبل کھیلے گئے پری کوارٹرفائنل میں بھارت کے پنکج اڈوانی کے خلاف بھی دلچسپ مقابلے کے بعد فیصلہ کن ساتویں فریم میں33-68 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ صالح محمد کے علاوہ میزبان تھائی لینڈ کے نوپاڈون سینگنل چین کے جن لونگ اور کائی جیان زونگ نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||