BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 June, 2005, 11:11 GMT 16:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنکج اڈوانی چیلنج کے لئے تیار

پنکج اڈوانی (درمیان میں)
پنکج اڈوانی سنوکر کے عالمی امیچر چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جمعرات سے کراچی کلب میں شروع ہونے والی سنوکر ٹیسٹ سیریز میں اگرچہ دونوں طرف سے جانے پہچانے اور تجربہ کار کیوسٹس حصہ لے رہے ہیں لیکن سب کی توجہ کا مرکز 19 سالہ باصلاحیت کیوسٹ پنکج اڈوانی ہیں۔

بدھ کی شب پاکستان آمد کے بعد کراچی کلب میں بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے خوش آمدید کہا تو وہاں موجود ٹی وی چینلز کے کیمروں اور مائیک کا رخ سب سے زیادہ پنکج اڈوانی کی طرف ہی تھا۔

پنکج اڈوانی دوسال قبل پہلی پاک بھارت سنوکر سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان آئے تھے اسوقت وہ سنوکر کے عالمی امیچر چیمپئن تھے۔ فائنل میں انہوں نے پاکستان کے صالح محمد کو شکست دی تھی اب جب وہ دوبارہ پاکستان آئے ہیں تو ان کے پاس سنوکر کا عالمی اعزاز تو نہیں لیکن اسوقت وہ بلیئرڈز کے عالمی چیمپئن ہیں۔

پنکج اڈوانی کا کہنا ہے کہ یہ سیریز اپنے منفرد فارمیٹ کی وجہ سے بہت دلچسپ رہے گی اور پھر سب سے اہم بات پاک بھارت مقابلوں کا روایتی پریشر بھی اپنی جگہ موجود ہوگا۔

کیا کرکٹ اور ہاکی کی طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سنوکرمقابلوں میں بھی یہ پریشر ہوتا ہے؟ پنکج اڈوانی کہتے ہیں بالکل ہوتا ہے۔ عام حالات میں ہر کھلاڑی پر اچھی کارکردگی دکھانے کا دباؤ ہوتا ہے اور جب مقابلہ پاکستان اور بھارت کا ہو تو اس میں غیرمعمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔

بنگلور سے تعلق رکھنے والے پنکج اڈوانی کہتے ہیں کہ بھارت میں بلیئرڈز بہت کھیلی جاتی ہے لیکن سنوکر بھی بہت مقبول ہے۔

پنکج اڈوانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیل کر انہیں اس لئے خوشی ہوتی ہے کہ یہاں کے شائقین سنوکر کی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔

بھارت میں کرکٹ دوسرے تمام کھیلوں پر حاوی ہے اس بارے میں پنکج اڈوانی کا کہنا ہے کہ یہ بات افسوس کی ہے کہ دوسرے کھیلوں کو اتنی زیادہ توجہ نہیں ملتی جتنی کرکٹ کو ملتی ہے۔

اس سوال پر کہ اگر بلیئرڈز یا سنوکر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے لئے آپ کو کہا جائے تو کسے ترجیح دیں گے پنکج اڈوانی نے سوچتے ہوئے کہا کہ بہت مشکل سوال ہے جس کا جواب ان کے پاس نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد