BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 June, 2005, 13:45 GMT 18:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک بھارت سنوکر سیریز 9 جون سے

News image
پہلی سیریز دو سال قبل پاکستان میں کھیلی گئی تھی۔
پاکستان اور بھارت 9 سے 11 جون تک کراچی میں ہونے والی سنوکر ٹیسٹ سیریز میں مدمقابل ہیں۔ یہ اس سلسلے کی تیسری سنوکر سیریز ہے۔

پہلی سیریز دو سال قبل پاکستان میں کھیلی گئی تھی جو پاکستان نے جیتی تھی جبکہ گزشتہ سال بھارت نے اپنے یہاں کھیلی گئی سیریز جیتی تھی۔

دونوں ملکوں کے درمیان کھیلی جانے والی اس تیسری سیریزمیں بھی صف اول کے کیوسٹس حصہ لیں گے جن میں پاکستان کی جانب سے سابق عالمی اور ایشین چیمپئن محمد یوسف، صالح محمد، نوین پروانی اور عمران شہزاد شامل ہیں۔

بھارت نے اس سیریز کے لئے سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی ایشین چیمپئن الوک کمار دویندرا جوشی اور مانک چندرا کا انتخاب کیا ہے۔

اس سیریز کا فارمیٹ پچھلی سیریزکی طرح ہے جس میں ہر روز دو ڈبلز مقابلے اورچار سنگلز مقابلے ہونگے جبکہ لکی سیون کی بنیاد ایک فریم کا میچ بھی کھیلا جائے گا اور مجموعی پوائنٹس کی بنیاد پر فاتح ٹیم کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سیریز جیتنے والی ٹیم دو لاکھ روپے کی انعامی رقم کی حقدار ٹھہرے گی جبکہ رنراپ کو ایک لاکھ روپے ملیں گے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سنوکر رابطے نئے نہیں ہیں گزشتہ کئی برسوں سے دونوں ملکوں کے کھلاڑی ایک دوسرے کے یہاں ہونے والے مقابلوں میں باقاعدگی سے حصہ لیتے رہے ہیں ۔

پاکستان کےمحمد یوسف اور صالح محمد آئندہ ماہ بھارت کے شہر پونا میں ہونے والی ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرینگے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد