BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ کانپورگراؤنڈ تشویش کا باعث‘

شائقین
پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کانپور کے گرین سٹیڈیم کی بوسیدہ حالت پر تشویش ظاہر کی ہے۔ پروگرام کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آئندہ سیریز کا ایک ون ڈے میچ اس گراؤنڈ پر بھی کھیلا جائےگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا دو رکنی وفد آئندہ سیریز کے سلسلے میں میچوں کے انعقاد کے مقامات اور سٹیڈیمز کا جائزہ لینے کے لیے ہندوستان کے دورے پر ہے۔ اتوار کے روز پی سی بی کے جنرل مینیجر آپریشنز ذاکر خان اور سپیشل سپریٹنڈنٹ آف پولیس سہیل خان نے کانپور کے گراؤنڈ کا معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ سٹیڈیم کی اسٹوڈینٹ اور پبلک گیلری و چار دیواری کی حالت خراب ہے۔

ذاکر خان کا کہنا تھا کہ کسی رخنہ کے بغیر میچ کرانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا ’یہ مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ کھیل کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہونے پائے۔ اگر کچھ ہوا تو لوگ زخمی ہو سکتے ہیں یا پھر دیگر حادثات کا بھی اندیشہ ہے۔‘

بعض اطلاعات کے مطابق گرین پارک سٹیڈیم کا ڈریسنگ روم بھی اطمینان بخش حالت میں نہیں ہے۔

پاکستانی وفدگراؤنڈز کے علاوہ سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔ وفد اب تک بیشتر مقامات کا دورہ کر چکا ہے۔ سب سے زیادہ فکر احمدآباد کے متعلق تھی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز ہے۔

احمدآباد میں سن دو ہزار دو میں فرقہ وارانہ فسادات کے سبب حالات اب بھی کشیدہ ہیں۔ لیکن اطلاعات کے مطابق پاکستانی وفد نے وہاں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔

 شعیبصرف میں ہی کیوں؟
آسٹریلیا میں شکست کا ذمہ دار نہیں ہوں: شعیب
وسیم اکرمکرکٹرز اور سکینڈلز
سکینڈلز اور پاکستانی کرکٹرز کا ’معاشقہ‘
تندولکر’شاید نہ کھیلوں‘
تندولکر دورۂ پاکستان کے متعلق پر امید نہیں
شعیب اخترشعیب کہاں گئے؟
نائٹ کلب یاریسٹورنٹ، بورڈ تحقیق کرےگا
پاکستان،دورہ بھارت
پاکستان ممبئی اور کلکتہ میں نہیں کھیلے گا۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد