BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 March, 2004, 14:15 GMT 19:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تین کا چکر

ویرندر سہواگ
ویرندر سہواگ تین سو نو رنز بنانے کے بعد اوپر والے کا شکر ادا کرتے ہوئے
ملتان میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویرندر سہواگ کے تین سو نو سکور نے میچ کے تیسرے دن مجھے یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ کیا تیسری دنیا کے اس شہر ملتان میں پاکستان اور انڈیا کے علاوہ کوئی تیسری طاقت بھی یہ میچ کھیل رہی ہے۔

تین کا ہندسہ اس میچ میں چھایا ہوا ہے۔ کچھ بھی ہو کوئی ریکارڈ بنے کسی نہ کسی طرح نمبر تین اس میں موجود ہوتا ہے۔

اب ذرا اس نمبر پر غور کریں۔ نمبر تین کو تاریخی طور ہی پر ایک جادوئی نمبر سمجھا جاتا ہے۔ کئی کلچرز میں بہت ساری روحیں اکٹھی تین تین کی صورت میں آتی ہیں۔ جیومیٹری کے تکون کی طرح دوسرے بھی کئی تکون ہیں۔ جسم، دماغ اور روح، زمین، ہوا اور پانی، یقین، امید اور خیرات، وغیرہ وغیر۔

اسی طرح تین کا ہندسہ ایسا ہے کہ جو کسی بھی رسم کو ادا کرنے کے لئے ضروری سمجھا جاتا ہے۔ مثلاً کسی بھی کام کو کم از کم تین دن ضرور کریں، تین مرتبہ کریں۔ ان میں قبول، قبول، قبول اور طلاق، طلاق، طلاق کہنا بھی شامل ہیں۔

اب ذرا ملتان ٹیسٹ کو ہی لیں۔

یہ پاکستان کا 300 واں ٹیسٹ میچ ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ۔

اس میچ میں سہواگ 309 رنز بنا کر پہلے انڈین بنے جنہوں نے تین سو رنز بنائے۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 375 گیندوں پر 39 چوکوں کی مدد سے قائم کیا اور سچن تندولکر کے ساتھ ملکر تیسری وکٹ کے لئے 336 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔

اب ذرا 333 ون ڈے اور 111 ٹیسٹ میچ کھلنے والے تندولکر کو ہی لیں (ویسے ایک ایک ایک کو بھی اگر جمع کریں تو تین ہی بنتا ہے)۔ انہوں نے اس میچ میں اپنی 33 ویں ٹیسٹ سنچری بنائی اور اب وہ گواسکر کی 34 ریکارڈ ٹیسٹ سنچریوں سے صرف ایک کی دوری پر ہیں۔

یہ میچ سال کے تیسرے مہینے میں ہو رہا ہے اور اس سے قبل پاکستان ون ڈے میچوں کی سیریز تین دو سے ہار چکا ہے۔

اس وقت تین بج چکے ہیں اور میں لکھنا بند کر رہا ہوں کیونکہ میں نہ تین میں ہوں نہ تیرہ میں۔

اب کیا ان نمبروں کی اہمیت جاننے کے لئے کسی تیسرے کی گواہی کی کوئی گنجائش باقی رہ گئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد